🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا کیسز کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ 24 مئی 2021 سے آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس اور 5 فیصد سے کم مثبت شرح کے حامل اضلاع میں تعلیمی ادارے سمیت دیگر شعبوں کو مرحلہ وار کھول دیا جائے گا۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جہاں لیفٹننٹ جنرل حمودالزمان نے بھی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت، وزیر صحت سندھ اور تمام وفاقی اکائیوں کے چیف سیکریٹریز نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔
بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورت حال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔این سی او سی نے 24 مئی 2021 سے اہم شعبوں کو ملک بھر میں تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا۔
آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس رات 12بجے تک جبکہ کھانا ساتھ لے جانے کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔ سیاحت کا شعبہ کووڈ پروٹوکولز کی مکمل پاسداری کے ساتھ کھول دیا جائے گا اور صوبوں کو اس حوالے سے الگ ہدایات جاری کردی جائیں گی۔
تعلیمی ادارے مشروط کھول دیے جائیں گے جن اضلاع میں کیسز کی مثبت شرح 5 فیصد سے کم ہوگی وہاں ادارے کھولنے کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کے مطابق 27 مئی کو جائزہ لینے کے بعد یکم جون سے کھلے مقامات میں شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی تاہم شرکا کی تعداد 150 تک محدود ہوگی۔
این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گڈانی اور مسری شاہ انڈسٹریز کو 20 مئی سے کھول دیا جائے گا تاہم ماسک پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ کیسز والے مقامات پر لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق داخلی سفری اور لینڈ بارڈر منیجمنٹ کی پالیسی کو فی الحال برقرار رکھاجائے گا۔این سی او سی کا کہنا تھا کہ 27 مئی اور 7 جون کو تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ اس وقت ہسپتالوں میں 4 ہزار 500 مریض آکسیجن پر ہیں اور اگر فوری طور پر کئی شعبوں کو کھول دیتے ہیں تو مسئلہ ہوجاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ویکسینیشن کے ہدف کو پورا کرنا ہے اور عوام پر زور دیا کہ وہ ویکسین لگوائیں تاکہ حکومت پابندیاں ہٹانے میں آسانی ہوگی اور حالات معمول پر آئیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ خطے کے حوالے سے برطانیہ، امریکا اور یورپی ممالک کے جیسے حالات کا خوف تھا لیکن عوام اور انتظامیہ کا شکریہ کہ انہوں نے عیدالفطر کے دوران محنت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عید سکون سے گزر گئی، اس وقت وائرس کے پھیلاؤ کے معمولی خدشات پیدا ہوائے تھے تاہم زیادہ بہتری آئی ہے۔
مشہور خبریں۔
اس عظیم مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیئے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہیئے، صدر مملکت
🗓️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے
فروری
پیپلز پارٹی کا میئر کراچی کے انتخاب کیلئے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ
🗓️ 13 مئی 2023کراچی 🙁سچ خبریں) کراچی میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے
مئی
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:فلسطین کے شہر ام الفحم میں سیکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی دہشتگردوں
جنوری
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون میں وسعت
🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: پریس ٹی وی کے میزبان، مرضیہ ہاشمی کے ساتھ ایک
اکتوبر
شہدا کے خون کا بدلہ عراق سے امریکی فوجوں کو نکالنا ہے:فتح پارلیمانی اتحاد
🗓️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد فتح نے اپنے ایک بیان میں عراق اورشام
مارچ
ٹیکس فائل نہ کرنے والے 11ہزار سے زائد افراد کی سمز بلاک
🗓️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
مئی
کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد کمی، وفاقی وزیر خوراک اصلاحات کیلئے پُرعزم
🗓️ 4 فروری 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیر تحفظ خوراک رانا تنویر حسین نے کہا
فروری
افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے بھی اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا
🗓️ 11 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے
جولائی