14 سال بعد پی آئی اے نے اسلام آباد سے اپنی پرواز بحال کر دی

طیارہ

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سیاحت کے فروغ کے لیے 14 سال بعد اسلام آباد سے ایئر سفاری پرواز بحال کردی پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری فلائٹ جس میں 13 ممالک کے 91 سیاح سوار تھے، ہفتے کے روز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسکردو کے لیے روانہ ہوئی۔

ایئر سفاری فلائٹ اسکردو میں لینڈنگ سے قبل پاکستان کی سب سے بلند ترین چوٹی کے-ٹو سے نانگا پربت، براڈ پیک گلیشیئر پر پرواز کرے گی اور پھر اسلام آباد واپس آئے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کے خوبصورت پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کے لیے جوش و خروش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ایئر سفاری سیاحوں میں مقبول ہے اور اس سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

پی آئی اے اسلام آباد سے اسکردو کے لیے ہفتے میں ایک مرتبہ ایئر سفاری پرواز چلائے گی، دوران پرواز سیاح 13 مقامات دیکھیں گے اور اس کا یک طرفہ کرایہ 25 ہزار روپے ہوگا۔شیڈول کے مطابق، سیاح ڈیڑھ گھنٹہ اسکردو میں گزاریں گے جس کے بعد وہ واپس اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

پی آئی اے نے حال ہی میں سیدو شریف کے لیے اپنی پرواز کا آغاز کیا تھا جبکہ لاہور سے اسکردو کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بھی شروع کی گئی ہیں۔

اس سے قبل پی آئی اے نے شمالی علاقوں میں موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے اپنی افتتاحی سفاری پرواز ایک ہفتے کے لیے منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا، پہلی ایئر سفاری پرواز 12 جون کو روانہ ہونی تھی جو 19 جون کو ہوئی۔ترجمان پی آئی اے نے کہا تھا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو دیکھنے کے لیے موسم کی صورتحال ٹھیک ہونا اہم ہے۔

مشہور خبریں۔

مودی حکومت کیطرف سے کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری

🗓️ 20 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی

شام کے شمال مغرب میں دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری

🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے شام کے شہر حلب، حماہ

یمن میں وہی کرو جو ہم نے افغانستان میں کیا؛ سعودی عرب کو امریکی مشورہ

🗓️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:لبنانی اخبار البنا کے ایڈیٹر انچیف نے اپنے ایک کالم میں

بھارت 1947 سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں کررہا ہے: دیونیدر سنگھ بہل

🗓️ 29 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما ایڈووکیٹ دیونیدر سنگھ بہل

نئے مشرق وسطی کا امریکی صیہونی خواب کب مٹی میں ملا؟

🗓️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: لبنان کے عمل اسلامی فرنٹ نے33 روزہ جنگ کی 17

سلامتی کونسل کی سربراہی کس ملک کے پاس جائے گی؟

🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اعلان کردہ شیڈول کے

فلسیطینیوں کی نفسیاتی جنگ؛ قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں صہیونی ریاست کی تذلیل

🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین نے صہیونی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے

امدادی کوششوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ‘ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ’ قائم

🗓️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقوم کی تقسیم میں شفافیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے