‏کراچی کے  لوگ بھیک نہیں حق مانگ رہے ہیں: اسدعمر

اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا

?️

کراچی (سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ کراچی کی مردم شماری کا دیرینہ گلہ دور کیا جارہا ہے انصاف کے ساتھ کراچی کی مردم شماری کرائیں گے،  کراچی کےلوگ بھیک نہیں اپناحق مانگ رہے ہیں یہ ‏ناانصافی اور ظلم کراچی کےساتھ برداشت نہیں کیا جائےگا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ کراچی کی مردم شماری کادیرینہ گلہ دورکیا جا رہا ‏ہے دسمبر 2022 تک نئی مردم شماری مکمل کردی جائےگی، وزیراعظم نےفیصلہ کیاہےہر5سال بعدمردم شماری ‏کرائی جائےگی نئی مردم شماری ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پرمبنی ہوگی پورےانصاف کےساتھ کراچی کی مردم شماری ‏کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری جدوجہد میرٹ اور انصاف کیلئے ہے شکایت آئی کراچی کی نوکریاں کراچی ‏والوں کو نہیں مل رہیں تاہم وفاقی کی بھرپورمعاونت سےکراچی کی ترقی کاسفرشروع ہوچکاہےگرین لائن بس میں ‏صرف 10سے12دن کاکام باقی رہ گیاہے اور آئندہ 2ہفتےمیں وزیراعظم عمران خان کراچی کادورہ کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں چلنےوالےنظام سےعام آدمی کوحقوق نہیں مل رہے سندھ حکومت کے نئے ‏بلدیاتی نظام کومستردکرتےہیں سندھ حکومت نےجعلی مقامی حکومت کااعلان کیا کراچی کی مقامی حکومت ‏کے اختیارات سندھ حکومت نےچھین لیے اسلام آبادمیں صحت اورتعلیم سمیت ترقیاتی پروگرام مئیر کے پاس ہوگا ‏لیکن کراچی کے مئیر کے پاس میں ان میں سےایک چیز بھی نہیں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ

?️ 4 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ایران و عراق جانے والے زائرین

بلومبرگ نے ریاض میوزک فیسٹیول میں کرپشن کو کیا بے نقاب

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:  بلومبرگ نیوز نے رپورٹ کیا کہ سالانہ مڈل 20 میوزک

جیمی کارٹر 100 کا سال کی عمر میں انتقال

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:سابق امریکی صدر جیمی کارٹر، جو 100 سال کی عمر میں

آرمینیا اور امارات کے درمیان تجارت میں اضافے کا راز

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ سال کے پہلے 9 مہینوں میں امارات کے ساتھ آرمینیا

’ایک شخص نے دوسرے کو کیا کہا، اب سپریم کورٹ اس پر بھی ایکشن لے گی؟‘

?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ  نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت

کشمیر کے سینر علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال،کشمیر میں کرفیو،پاکستان میں سوگ

?️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت کانفرانس کے سابق صدر

غزہ کے دلدل میں مزید نہ دھنسیں؛صہیونی جنرل کا انتباہ 

?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی جنرل عاموس گلعاد نے خبردار کیا ہے کہ غزہ

امریکہ فریب کا عادی ہے، فلسطین کے لیے اس کے پاس کچھ نہیں: فلسطینی علماء کونسل

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں:لبنان میں فلسطینی علماء کونسل کے سربراہ شیخ محمد الموعد نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے