سری لنکا میں حجاب پر پابندی کا معاملہ، شدید تنقید کے بعد حکومت نے اہم بیان جاری کردیا

سری لنکا میں حجاب پر پابندی کا معاملہ، شدید تنقید کے بعد حکومت نے اہم بیان جاری کردیا

?️

سری لنکا (سچ خبریں) سری لنکا میں 3 روز قبل مسلم خواتین کے خلاف حکومت کی جانب سے ایک نیا فیصلہ لیتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں نقاب پہننے پر پابندی عاید کرنے کی دستاویز پر دستخط کردیئے گئے ہیں اور اسے کابینہ سے منظور کرایا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے اس اعلان کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس کے بعد اب حکومت نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اس قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا بلکہ یہ صرف ایک تجویز تھی جو ابھی تک منظور نہیں کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن حکومت کاکہنا ہے کہ برقعے اور حجاب پر پابندی محض تجویز تھی جس کی تاحال منظوری نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل سری لنکا کے وزیر برائے عوامی تحفظ سارتھ ویراسکیرا نے برقع پہننے کو شدت پسندی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک بھر میں نقاب پہننے پر پابندی عاید کرنے کی دستاویز پر دستخط کردیے گئے ہیں اور اسے کابینہ سے منظور کرایا جائے گا، تاہم منگل کو ہونے والی پریس کانفرنس میں حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی بھی اقدام مشاورت کے بغیر نہیں ہوسکتا جس کے لیے طویل وقت درکار ہوگا۔

اس کے علاوہ سری لنکا کی وزارت خارجہ نے بھی اس حوالے سے یہی موقف اختیار کیا، سری لنکا میں تعینات پاکستان کے سفیر سعد خٹک اور انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی احمد شہید نے حجاب پر پابندی کے بیان کو مذہبی آزادی کے منافی قرار دیا تھا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکا نے اسلامی حجاب پرپابندی کے فیصلے سے اس لیے پسپائی اختیار کی ہے کہ آئندہ ہفتے جنیو امیں سری لنکا کے انسانی حقوق سے متعلق ریکارڈ کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں قرار داد پیش ہونے والی ہے، اس اجلاس میں ووٹ دینے والے 47 ممالک میں پاکستان، بنگلادیش سمیت مسلم اکثریت رکھنے والے ممالک کی تعداد دوتہائی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر انسانی حقوق سے متعلق سری لنکا کے خلاف قرارداد منظور ہوجاتی ہے تو اس کی حکومت اور عسکری حکام کو 2009 میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات پرکارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی 2 کروڑ 20 لاکھ سے زاید آبادی میں 9 فیصد مسلمان ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق وہاں آباد تمل قوم سے ہے۔

مشہور خبریں۔

سابق صیہونی وزیراعظم کا نیتن یاھو اور ان کے اہلخانہ پر بہت بڑا الزام

?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے لیکوڈپارٹی کے سربراہ بنیامین نیتن

شام کے شہر حمص پر صیہونیوں کا میزائل حملہ

?️ 3 اپریل 2023صیہونیوں نے شام کے صوبہ حمص کو نشانہ بنایا اور مقامی وقت

یونیفِل کے خلاف صہیونی جارحیت پر لبنانی صدر اور وزیر اعظم کا ردعمل

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر میشل عون نے یونیفِل کی بین الاقوامی

صیہونیوں کے خلاف شوٹنگ آپریشنز میں 30 فیصد اضافہ

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:   عبوری صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے

لاوروف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنے فرائض کے بارے میں یاددہانی

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:      ایک انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف

حکومت چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرے، پاکستان بزنس کونسل

?️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق وزیر اعظم کے خط کا جواب

?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت

نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

?️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں نو منتخب اراکین قومی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے