یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھانے کی تیاری شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے اور حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری پکڑ لی ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے پٹرول ساڑھے 4 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے، ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافہ متوقع ہے، تاہم لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہے، اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی سمری 29 فروری کو وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گا، وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کا اعلان کریں گی، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم سے 15 مارچ تک لاگو ہوں گی۔

معلوم ہوا ہے کہ حکومت پہلے ہی بجلی کی قیمت میں 7 روپے سے زائد فی یونٹ کا اضافہ کرچکی ہے، جس کے تحت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی جیبوں سے 66 ارب روپے نکالے جائیں گے، اس سلسلے میں مہنگائی کے نہ تھمنے والے طوفان سے بے حال ہو جانے والی عوام پر نیپرا کی جانب سے رات گئے مہنگائی کا ایک نیا بم گرایا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک اور لائف لائن صافین کے علاوہ ملک بھر میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے، یوں بجلی صارفین پر مزید 66 ارب روپے کا اضافہ بوجھ لاد دیا گیا، بجلی صارفین سے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مارچ کے بلوں میں وصول کی جائے گی، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

مشہور خبریں۔

ایران کا صیہونیوں کو پیغام؛فلسطینی ماہر کی نظر میں

?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: ایک فلسطینی ماہر نے صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ

روسی معیشت پر مغربی حملہ ناکام :پیوٹن

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ مغربی ممالک کسی بھی صورت میں

برقی گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹریوں کے متعلق اہم پیش رفت

?️ 15 اپریل 2024ٹوکیو: (سچ خبریں) سائنس دانوں نے ایک نیا عمل دریافت کیا ہے

جبالیا کیمپ میں صیہونی فوج کا بھاری جانی نقصان

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یوم نکبہ کی 76ویں برسی کے موقع پر صہیونی میڈیا

کیا اسرائیل ایران پر حملے کرے گا؟ عطوان کی زبانی

?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے تل

بِٹ کوائن ڈکیتی کرنے والے دونوں ملزم گوجرانوالا سے ہوئے گرفتار

?️ 19 فروری 2021گوجرانوالا {سچ خبریں} ملکی تاریخ میں جاری ماہ فروری میں پنجاب کی

شام کی ایک اور کامیابی

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خزانہ نے اپنے ملک کے برکس اور شنگھائی

صیہونی کرنسی کی قدر میں کمی 2016 کے بعد سے کم ترین سطح 

?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی قوتوں اور صیہونی حکومت کے درمیان کشمکش کے جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے