ہم ملک میں امن وامان چاہتے ہیں جنگ کا مشورہ نہیں دیں گے

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ملک میں امن وامان چاہتے ہیں جنگ کا مشورہ نہیں دیں گے،ہمیں امن دینا حکومت کی ذمہ داری ہے،نوازشریف کا کردار نظر نہیں آرہاوہ بالکل ہی سین سے غائب ہوگئے ہیں، الیکشن کو اگر مینیج کیا گیا ہے تو وفاق میں ہی نہیں صوبوں میں بھی الیکشن کو مینیج تھا۔

سربراہ جے یوآئی ف نے سماء نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک پاکستان میں دہشتگردی کا لفظ اور مسلح تنظیموں کا معاملہ ہے تو اس کی ایک تاریخ ہے، اس میں ہماری ریاست کی غلطیوں کا بڑا دخل ہے، جب سویت یونین افغانستان آیا تو افغانوں نے ان کے خلاف جہاد شروع کیا، اس وقت سب سے بڑا کردار پاکستان نے ادا کیا، 30لاکھ مہاجرین افغانستان سے پاکستان کی طرف آئے، اتنی تعداد میں ہی مہاجرین ایران میں بھی گئے، ایران نے افغانستان کو بیس کیمپ نہیں بنایا، ہم نے بیس کیمپ بنایا۔

تضاد اس وقت آیا جب مشرف نے امریکا کوسپورٹ کیا، اس کے بعد ہم اپنے لوگوں کو مطمئن نہیں کرسکے ، ان کا کہنا تھا کہ روس آیا تو جہاد ، امریکا آیا تو جہاد نہیں؟انہوں نے کہا کہ افغانستان میں علماء نے فتویٰ جاری کیا کہ جہاد انجام کو پہنچ چکا، اب اگر کوئی لڑے گا تو وہ جہاد نہیں جنگ ہوگی۔ الیکشن سے قبل میں نے اپنی جماعت کی طرف سے افغانستان کا دورہ کیا، میں نے سوچا اپنے ملک کی مشکلات کو کم کیوں نہ کروں؟ میں نے حکومت وزارت خارجہ اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لیا، ان کی مشاورت سے ایجنڈا طے کیا کہ ہم نے کن کن ایشوز پر بات کرنی ہے۔

ہم نے تمام ایشوز پر بات کی اور نتائج حاصل کئے، واپس آکر رپورٹ کیا اس کو تسلیم کیا گیا۔ میرداخلی معاملات پر اختلاف ہے کہ الیکشن ہوگیا مجھے قبول نہیں، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں صلاحیت کیوں نہیں کہ وہ جو کامیابیاں حاصل کی تھی ان کو کیوں حاصل نہ کرسکے؟اسمبلی میں نمبر گیم نہیں لیکن دل کی آواز دیانت سے پہنچانے کی کوشش کی۔ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ملک میں امن چاہتے ہیں، 2010سے لے کر آج تک طاقت ہی استعمال ہوئی ہے، اس وقت طاقت اور بات چیت کا نتیجہ سامنے نہیں آرہا۔

میرا ایک جنرل کہتا ہے کہ باڑ لگادی اب کسی کا بات بھی آجا نہیں سکتا، دوسرا کہتا باڑ اکھاڑ دی پاکستان کا فضول خرچہ کیا گیا، سیاسی اختلاف ہے مگر نوازشریف کیلئے احترام آج بھی ہے، نوازشریف کا کردار نظر نہیں آرہاوہ بالکل ہی سین سے غائب ہوگئے ہیں، جب جمہوریت شکست کھائے گی تو پھر انتہاپسندی کامیاب ہوگی، الیکشن کو اگر مینیج کیا گیا ہے تو وفاق ہی نہیں صوبوں میں بھی الیکشن کو مینیج کیا گیا ہے۔کے پی میں بھی مینڈیٹ جعلی ہے، یہ بھی بنایا گیا مینڈیٹ ہے۔

مشہور خبریں۔

یہ پنسل اور نوٹ بک کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:میں اس مقام پر ان شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت

یمنی ڈرونز اور انہیں گرانے والے امریکی میزائلوں کی قیمت

🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون کو یمنی ڈرونز کو گرانے والے میزائلوں کے اخراجات

انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پر حملے کے خدشات ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

🗓️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق

مقبوضہ شمالی بستیوں میں پرندہ بھی نہیں اڑتا، وجہ؟

🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے وسط میں غزہ کی پٹی کے عوام کے

ٹرین میں خاتون مسافر پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار دوبارہ گرفتار، مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل

🗓️ 15 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ریلوے پولیس حیدرآباد نے ٹرین میں تشدد کا نشانہ

صہیونیوں کا مغربی کنارے پر قبضے کو بڑھانے کا نیا منصوبہ

🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں:کچھ عرصہ قبل صیہونی حکومت کے اہلکاروں نے عقبہ، اردن اور

بنوں واقعہ اور آپریشن عزم استحکام کے بارے میں بیرسٹر سیف کا بیان

🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے کہا کہ بنوں واقعے کی تحقیقات کیلئے

گزشتہ چند دنوں کی کارروائیوں نے صیہونیوں کی کمزوریوں کو ثابت کردیا:فلسطینی میڈیا

🗓️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے مغربی کنارے اور یروشلم میں مزاحمتی تحریک کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے