🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ میں لکھے گیے ایک مضمون میں عمران خان نے عالمی ماحول کی تیزی سے خرابی کو روکنے کے لیے حکومتوں اور مالی اداروں کے درمیان شراکت کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے لکھا کہ ‘پاکستان اس وقت بین الاقوامی قرض دہندگان کے ساتھ ‘ڈیٹ فار نیچر’ کے تبادلے کے معاہدے پر کام کر رہا ہے جس میں امداد کو حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں حاصل کردہ کامیابیوں سے جوڑا جائے گا پاکستان نے حال ہی میں ملک کا پہلا 50 کروڑ ڈالر کا سبز بانڈ بھی جاری کیا ہے جسے عالمی منڈی میں پذیرائی ملی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قرض دہندگان کے ساتھ ماحولیات کے لیے قرضے (ڈیٹ فار نیچر) کے تبادلے کے معاہدے پر کام کر رہا ہے جو ملک کے ماحول میں بہتری کو مالی امداد سے جوڑتا ہے۔
واضح رہے کہ ‘ڈیٹ فار نیچر’ وہ مالیاتی تبادلے ہیں جس میں ایک ترقی پذیر ملک کے غیر ملکی قرضے کا ایک حصہ مقامی سطح پر ماحولیاتی تحفظ میں سرمایہ کاری کے بدلے معاف کردیا جاتا ہے۔
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ میں لکھے گیے ایک مضمون میں عمران خان نے عالمی ماحول کی تیزی سے خرابی کو روکنے کے لیے حکومتوں اور مالی اداروں کے درمیان شراکت کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے لکھا کہ ‘پاکستان اس وقت بین الاقوامی قرض دہندگان کے ساتھ ‘ڈیٹ فار نیچر’ کے تبادلے کے معاہدے پر کام کر رہا ہے جس میں امداد کو حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں حاصل کردہ کامیابیوں سے جوڑا جائے گا پاکستان نے حال ہی میں ملک کا پہلا 50 کروڑ ڈالر کا سبز بانڈ بھی جاری کیا ہے جسے عالمی منڈی میں پذیرائی ملی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی نظام کے بارے میں اقوام متحدہ کی دہائی (2030-2021) کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اپنے جنگلات کو وسعت دینے اور بحال کرنے کے منصوبے پر پہلے ہی کام کر رہا ہے اور اس نے اپنی 10 ارب درخت مہم کے ایک حصے کے طور پر پہلے ہی ایک ارب درخت اور مینگروز بھی لگائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘پچھلی دہائی کے دوران پاکستان کی مینگروز کی کوریج میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے جہاں مینگروز کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے’۔
عمران خان نے نشاندہی کی بون چیلنج کے پہلے مرحلے کے دوران پاکستان نے خیبر پختونخوا میں 8 لاکھ 65 ہزار ایکڑ اراضی کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس ہدف کو پہلے ہی سے پورا کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ‘اب ہم بون چیلنج کے تحت 2023 تک ملک بھر میں ڈھائی لاکھ ایکڑ اراضی / جنگلات کو بحال کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر ایک بہت بڑے قومی ہدف کا عہد کرتے ہیں’۔
وزیر اعظم نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ کئی دہائیوں کی لاپرواہی نے ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا سامنا کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے لیکن اس بات کی نشاندہی کی کہ ‘جو بات پاکستان کے لیے سچ ہے وہ پوری دنیا کے لیے سچ ہے’۔
انہوں نے لکھا کہ ‘آج عالمی سطح پر کھیتوں کا ایک تہائی حصہ خراب ہوچکا ہے، پاکستان میں اور عالمی سطح پر جزوی طور پر جنگلات خطرناک شرح سے ختم ہو رہے ہیں’۔
عمران خان نے خبردار کیا کہ اس کی وجہ سے عالمی ترقی، فوڈ سیکیورٹی اور امن کو خطرات لاحق ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘جب شہر اپنے درختوں کو کھو دیتے ہیں اور اپنے چاروں طرف موجود جنگلوں میں تجاوزات کرتے ہیں تو وہ سیلاب کا شکار ہوجاتے ہیں، جس سے پاکستان اچھی طرح واقف ہے’۔
وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ جب وہ بڑے ہو رہے تھے تو لاہور کو ‘باغات کا شہر’ کہا جاتا تھا لیکن اس کے بعد سے ‘کاروں اور کانکریٹ کی عمارتوں’ نے پورے شہر میں پھیلے ہوئے آم اور امرود کے درختوں کی جگہ لے لی اور جو نہریں کبھی صاف ہوا کرتی تھی اب آلودہ ہوچکی ہیں جس میں بے تحاشہ استعمال شدہ پلاسٹک موجود ہے۔
مشہور خبریں۔
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 674 پوائنٹس کا اضافہ
🗓️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے قومی
فروری
پنجاب: انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے قصور، شیخوپورہ میں فوج تعینات
🗓️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ 8 فروری
فروری
روس نے کریل جزائر پر جاپان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا
🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے ایک حکم
ستمبر
چہرے پر پلکوں اور بھنوؤں سے متعلق ماہرین کی اہم تحقیق
🗓️ 21 جون 2021نیویارک( سچ خبریں) ہمارے چہرے پر بھنویں اور پلکیں کیوں ہوتی ہیں؟
جون
حمزہ شہباز کا ضلعی سطح پر لاء اینڈ آرڈر کمیٹیوں کو فعال بنانے کا حکم
🗓️ 1 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ضلعی سطح پر لاء اینڈ آرڈر
مئی
پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا کردیا گیا
🗓️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا
مئی
ہم یوکرین میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: بائیڈن
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں اپنے
ستمبر
نواز شریف کی ایک مرتبہ پھر عدلیہ پر سخت تنقید
🗓️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ایک
مئی