ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 32.89 فیصد تک جا پہنچی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ قلیل مدتی مہنگائی 14 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 32.89 فیصد تک پہنچ گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق قلیل مدتی مہنگائی میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں بھی 1.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بنیادوی وجہ رمضان المبارک کے مہینے میں اشیائے خور و نوش کی قیمتیں بڑھنا ہے۔

حساس قیمت انڈیکس میں 17 شہروں کی 50 منڈیوں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، زیر جائزہ مدت کے دوران 18 اشیا کے نرخوں میں اضافہ، 10 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں گیس چارجز برائے پہلی سہ ماہی (570 فیصد)، ٹماٹر (185.68 فیصد)، پیاز (90.27 فیصد)، پسی مرچ (81.74 فیصد)، لہسن (60.13 فیصد)، مردانہ چپل (58.05 فیصد)، مردانہ سینڈل (53.37 فیصد)، گندم کا آٹا (51.91 فیصد)، گڑ (41.32 فیصد)، چینی (37.09 فیصد)، نمک (34.71 فیصد) شامل ہیں۔

جن اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں ٹماٹر (21.96 فیصد)، کیلے (21.76 فیصد)، انڈے (7.15 فیصد)، پیاز (5.57 فیصد)، ایل پی جی (4.45 فیصد)، لہسن (3.26 فیصد)، بکرے کا گوشت (1.74 فیصد)، گائے کا گوشت (1.53 فیصد)، مرغی کا گوشت (1.40) فیصد شامل ہے۔

زیر جائزہ مدت کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں تنزلی ہوئی، ان میں کوکنگ آئل 5 لیٹر (1.08 فیصد)، ویجیٹیبل گھی 2.5 کلو گرام (1.07 فیصد)، گندم کا آٹا (0.95 فیصد)، چینی (0.64 فیصد)، گڑ (0.57 فیصد)، باسمتی چاول ٹوٹا (0.50 فیصد)، دال مسور (0.17 فیصد) اور دال ماش (0.15 فیصد) شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قیل مدتی مہنگائی کی شرح میں 1.11 فیصد کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 32.39 فیصد ہوگئی تھی۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جرنلوں کا فلسطینی عوام کو بے گھر کرنا کا منصوبہ

🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے اپنے نئے بیان میں غزہ کی پٹی

حزب اللہ نے کیا صہیونیوں کو خبردار

🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے سے وفاداری کے رکن

یمن کی صیہونی مخالف کارروائیاں جاری

🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی مسلح فوج غزہ کے خلاف جارحیت بند ہونے اور اس

یوکرین میں متعدد اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں: عبرانی میڈیا

🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین

وہ پیغامات جو بحیرہ احمر سے دنیا کو بھیجے گئے

🗓️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے اندر ہونے والی پیش رفت اور صیہونی حکومت کے

کولمبیا کے صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ

🗓️ 26 جون 2021سچ خبریں:کولمبیا کے صدر کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی سرحد کے

ایس سی او اجلاس کی میزبانی کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں، وزیر اعظم

🗓️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے آج ہونے والے 23

پاکستان نے بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کر لیا

🗓️ 21 دسمبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے