ہر ادارے کی کارکردگی جانچی جائے گی، کسی بھی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کو جانچا جائے گا، ہر ادارے کی کارکردگی جانچی جائے گی، اچھی کارکردگی دکھانے والی وزارت کو شاباش دی جائے گی، کمی کوتاہی کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، ضرورت پڑنے پر تادیبی کارروائی بھی ہوگی، کسی بھی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی مجالس کے پرامن انعقاد پر پوری پاکستان قوم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کا پر امن ماحول میں انعقاد وفاقی وزیرداخلہ، صوبائی اور آزادکشمیرکی حکومتوں کے بہترین انتظامات سے ممکن ہوا، قومی وحدت، اتحاد اور بھائی چارے سے ہی امید افزا صورتحال بنی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں پر این ڈی ایم اے حکام سے بریفنگ لی، این ڈی ایم اے ایک جاندار ادارہ بن چکا ہے، بارشوں کے حوالے سے صوبوں کو ہدایات دی تھیں لیکن بدقسمتی سے بارشوں سے پورے پاکستان میں انسانی جانیں ضائع ہوگئیں، بالخصوص سوات میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا، ہمیں اس واقعے سے سبق سیکھنا چاہیئے اور آئندہ کیلئے موثر اقدامات کے لیے پوری تیاری کرنی چاہیئے۔

شہباز شریف کہتے ہیں کہ سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، معاشی ترقی کے لیے ہم سب مل کر کاوشیں کررہے ہیں، ہماری کابینہ کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے، اب ہر 2 ماہ بعد ہر وزارت کی کارکردگی کو جانچیں گے، اچھے نتائج پر شاباش دیں گے اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کے لیے میں کسی تادیبی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، دوٹوک الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صرف کارکردگی اور قوم کی خدمت ہی ترجیح ہے، جو معیار پر پورا اترے گا وہ ہمارے سروں کا تاج ہوگا اور جو معیار پر پورا نہیں اترا اسے احساس دلائیں گے۔

مشہور خبریں۔

بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر، نریندر مودی نے وائرس کو طوفان قرار دے دیا

?️ 26 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں کورونا وائرس نے شدید قہر اور

عالمی طاقتیں اور پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، بلاول بھٹو

?️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

انگلینڈ کے ایک چرچ سے ایک سو بچوں کی لاشیں ملنے کا انکشاف

?️ 14 ستمبر 2022ویلز کے ایک چرچ میں کھدائی کے نتیجے میں سو سے زائد

ایشیا اور بحرالکاہل میں امریکی فوجی اہداف روس، چین اور شمالی کوریا کے لیے خطرہ

?️ 17 فروری 2022سچ خبریں:  روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری میخائل پوپوف نے

یمنی انصاراللہ کا امریکہ پر الزام

?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ واشنگٹن

کیا دہشتگرد صیہونی آبادکاروں کے لیے دنیا میں کوئی جگہ نہیں رہی؟

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین اور صیہونی حکومت کے درمیان بنیاد پرست آباد

امریکی حکومت گوگل کی سرچ انجن ’کروم‘ پر اجارہ داری ختم کرنے کی خواہاں

?️ 22 نومبر 2024 سچ خبریں: امریکی حکومت نے ایک امریکی جج سے درخواست کی

آج کا ہٹلر کون ہے؟ برازیل کے صدر کا بیان

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا نے افریقی یونین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے