پاکستان اور قبائلی علاقوں کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا

فیصل کریم کنڈی

?️

پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قبائلی علاقوں کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ دلائل سے وفاق کے ساتھ قبائل کا مقدمہ لڑنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کو ترقی سے محروم رکھا گیا۔ جبکہ پالیسی سازی میں قبائلی نوجوانوں کو شامل کرنا لازمی ہے۔ پاکستان اور قبائلی علاقوں کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کا مسئلہ مرکز اور صوبے کے درمیان فٹبال بن گیا ہے۔ اور جو پیسہ ملتا ہے اس کا آدھا قبائلی اضلاع میں خرچ ہو رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں 7 ارب روپے مل گئے۔ لیکن پولیس کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دلائل کے ساتھ وفاق کے ساتھ مقدمہ لڑنا پڑے گا۔ لیکن وہ فیصلہ کیسے ہو گا جس میں قبائلی رہنما موجود نہیں ہوں گے۔ جرگے میں قبائلی نوجوانوں اور رہنماؤں کو شامل کرنا ہو گا۔ وفاق سے جرگے میں قبائلی نمائندگی کا مطالبہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو سینیٹ انتخابات کے لیے بیٹھنا چاہیے۔ مشاورت سے سینیٹ انتخابات نہ ہوئے تو 35 آزاد ارکان اسمبلی میں ہیں۔ تاہم ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے حکومت کو تجویز دی تھی۔

مشہور خبریں۔

عراق کا امریکی اتحاد کے جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان

?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک عراقی عہدہ دار نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں

وزیراعظم نے کہا کسی کا بھی احتساب ہو سکتا ہے: فواد چوہدری

?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

وزیر داخلہ نے قوم سے مانگی معافی

?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) شیخ رشید نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا

مغرب کو اسرائیل کے جنگی جرائم سے خود کو دور رکھنا چاہیے

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے استنبول میں بین الاقوامی

غزہ پر قبضہ کرنے کا ٹرمپ کا خیالی منصوبہ بے نقاب

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن

لاہور میں فضائی آلودگی اور گرد و غبار سے نجات کیلئے چین کی طرز پر سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

?️ 7 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کی طرز

زیادہ تر امریکی روس یوکرائن کشیدگی میں امریکہ کی مداخلت کے مخالف

?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکیوں

پاکستان کا ایران کو نئے راستوں سے سامان کی ترانزیت جاری رکھنے کا عزم

?️ 27 اپریل 2026 سچ خبریں:پاکستان حکومت نے ایران کے ساتھ نئے راستوں سے سامان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے