?️
اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) نے آج سے ملک بھر میں گھرگھر جا کر ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا۔ کورونا سے محفوظ رہنے کا واحد طریقہ ویکسینیشن ہے، عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے ہرصورت ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹرڈوز لگوائیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں این سی او سی کے سربراہ نے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی ، کانفرنس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں آج سے خصوصی کورونا ویکسینیشن مہم شروع کررہے ہیں ، 55 ہزار ٹیمیں مہم میں شریک ہیں ، جو گھرگھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔
ویکسینیشن کے بارے میں اسد عمر نے کہا 18کروڑافرادکوویکسین لگائی جاچکی ہے، جہاں ویکسین زیادہ ہوئی ہیں وہاں کیسز کم آئے تاہم ابھی بھی تمام شہریوں نے کورونا ویکسین نہیں لگائی۔اسدعمر نے روز دیا کہ کورونا سے محفوظ رہنے کا واحد طریقہ ویکسینیشن ہے، عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے ہرصورت ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹرڈوز لگوائیں۔
دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ موبائل ویکسی نیشن ٹیموں کا گھروں میں استقبال کریں اور ویکسین لگائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد بھی بوسٹر ڈوز لگاچکی ہے اور کورونا کابھرپور طریقے سے مقابلہ کیاجارہاہے، عوام بوسٹرڈوز لگوائیں، قوت مدافعت بڑھائیں اور کورونا سے جان چھڑائیں۔
خیال رہے ملک میں کوروناسےمزید بتیس افرادانتقال کرگئے،این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں 55 ہزار202 کورونا ٹیسٹ کیےگئے، جن میں سے 5 ہزار 327 مثبت آئے، ایک دن میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح نواعشاریہ چھ پانچ فیصد رہی۔
مشہور خبریں۔
ڈسکہ کا ضمنی انتخاب کے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ بیگز کی گمشدگی
فروری
جہنم میں خوش آمدید
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی تنظیم بیتسلیم نے جہنم میں خوش آمدید کے عنوان
اگست
صہیونی شہری قابض فوج پر کتنا اعتماد کرتے ہیں؟
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: جب کہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقے روحوں کے قصبوں
فروری
’کبھی میں کبھی تم‘ کے خوشگوار اختتام سے مداح خوش
?️ 6 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں ملک و بیرون ملک مقبول ہونے
نومبر
بائیڈن ریاض کی راہ میں
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریاض کے بارے میں واشنگٹن
جون
محمد الضیف کے دست راست اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے معمار مروان عیسی کون تھے؟
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:مروان عیسی، جو فلسطینی مزاحمتی تحریک کے معمار اور سائے میں
فروری
غزہ کے لیے یمن کی حمایت اسرائیلی حملوں سے متاثر نہیں ہوگی: انصار اللہ
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: یمن کی سیاسی دفتر انصار اللہ تحریک نے ایک بیان
اگست
اگر آج سسٹم کو ڈی ریل کیا گیا تو آنے والی کوئی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی:فہمیدہ مرزا
?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں ’امربالمروف‘ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے
مارچ