?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے چیئرمین سینیٹ کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ سے 14 مقدمات میں باعزت بری ہونے پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا۔ سردار سلیم کا اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ہمیشہ بہادری سے سیاسی انتقام کی بنیاد پر بنائے گئے مقدمات کا سامنا کیا، صدر زرداری سمیت پی پی قیادت اور کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے یوسف رضا گیلانی کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، جبکہ بحثیت گورنر پنجاب کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے صوبہ میں کارکنوں میں نئی سیاسی روح ڈال دی ہے،ان کی کاوشوں سے دوسری جماعتوں سے لوگ پی پی پی میں شامل ہو رہے ہیں، انہوں نے پارٹی کے لیے خدمات قابل ستائش قرار دیا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پھانسیاں، قید و بند کی صعوبتیں پی پی پی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کو نہیں دبا سکیں، سیاسی انتقام کی سیاست نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، تاریخ گواہ ہے کہ پی پی پی نے کبھی بھی سیاسی انتقام کی سیاست نہیں کی۔


مشہور خبریں۔
یمن کی مقبوضہ علاقوں میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو واضح وارننگ
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
جون
بائیڈن بھی ٹرمپ کے راستے پر گامزن
?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا جوبائیڈن کی حکومت کی طرف سے صہیونی حکومت کی
جولائی
کیا دہشت گردی کا مقابلہ کرنا صرف فوج کا کام ہے؟وزیراعظم کی زبانی
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی
جون
غزہ میں انسانی امداد کے لیے بن گوئر کا مذموم اور غیر انسانی منصوبہ
?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اعلان کیا کہ اس
مئی
اس بھیانک حملے کے بعد صہیونیوں کی حمایت شرم آور ہے
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں المعمدانی اسپتال پر صیہونی حکومت کے
اکتوبر
ٹرمپ کے ممکنہ دورہ چین پر بیجنگ کا ردعمل
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا ہے کہ وہ اپنی
جنوری
سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔ طارق فضل چوہدری
?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے
اکتوبر
امریکی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کا نقصان
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ میں جاری 40 روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن سے ملکی معیشت
نومبر