گل پلازہ سانحےکا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال بڑا جرم ہے۔ مراد علی شاہ

مراد علی شاہ

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحے کا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال بہت بڑا جرم ہے۔

شہرِقائد میں سندھ اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایسا نہ کریں کہ لوگوں کی لاشوں پراپنا خفیہ ایجنڈا شروع کردیں، متاثرین کو ایک، ایک کروڑ روپے دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ جس کسی کی غفلت ہے اسے سزا ضرور ملے گی، غفلتیں، کوتاہیاں ہیں، ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے، اس وقت یہ کہا جائے کہ 18ویں ترمیم کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے، ایسے سانحے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بہت بڑے جرم کے مترادف ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بیجا تنقید کےبجائےاصلاح والی تنقید کریں، خفیہ ایجنڈا چلانے کی اجازت نہیں دیں گے، 18ویں ترمیم سے پہلے کا گند ہم صاف کر رہے ہیں، قومی اسمبلی میں 18ویں ترمیم پربات کی جارہی ہے، غلطیوں کی نشاندہی کریں برا نہیں مانیں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کوشش ہو گی گل پلازہ میں دکانیں دو سال میں تعمیر کر لی جائیں، دوماہ میں دکانداروں کے لیے عارضی دکانوں کا بندوبست کر لیں گے، اِن لوگوں کو صوبہ سندھ ایک آنکھ نہیں بھاتا، ایک شخص نے کہا 18 ویں ترمیم سے یہ سب ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں کہاں سے ایک سانحے کو 18ویں ترمیم سے جوڑ دیا گیا، مجھے کہنا پڑ رہا ہے کہ چور کی داڑھی میں تنکا، وفاق صوبے کے کسی حصے کو آکر کنٹرول کر لے قانون میں ایسا کچھ نہیں ہے، ایک سانحے پر کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی بات نہیں کرنا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

شمالی وزیرستان: میر علی میں چیک پوسٹ پر حملہ، 2 افسران، 5 جوان شہید، 6 دہشتگرد ہلاک

?️ 16 مارچ 2024وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکورٹی فورسز کی

امریکہ کی تمام تر کوششیں صیہونی مفادات کے لیے ہیں: حزب اللہ

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں وفاداری بہ مزاحمت گروپ کے رکن حسین الجشی

یمنی تنازعہ کے سلسلہ میں ایران کا بیان

?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:ایران کی وزارت خارجہ نےیمن کے خلاف سعودی عرب اور اس

ہم پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے:چیف جسٹس

?️ 7 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت شروع

حسکہ میں امریکی پرچم کو آگ لگنے سے امریکی قابض فرار

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   صوبہ حسکہ میں القمشلی ریف پر واقع گاؤں حمو کے

آئی ایم ایف کو پاکستان کے دوست ممالک سے مزید ضمانتیں درکار

?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  نے پاکستان کے لیے سعودی

ریاستِ مدینہ میں قابلیت پر لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے تھے

?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاستِ

نیتن یاہو اسرائیل کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں: لائبرمین

?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: اسرائیل کی صیہونی جماعت ہانا ما کے سربراہ ایویگڈور لیبرمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے