?️
بلتستان(سچ خبریں) گلگت بلتستان اسمبلی کے نگر کے حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار ایوب وزیری نے 279 ووٹوں کے مارجن سے ذوالفقار علی بہشتی کو ہرایا۔
غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ایوب وزیری نے 5 ہزار 341 ووٹ حاصل کیے جبکہ ذوالفقار علی بہشتی 5 ہزار 62 ووٹ لے سکے، پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید حسین نے 4 ہزار 194 ووٹ لیے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کی یہ نشست گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں دو نشستوں پر کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نگر کی نشست چھوڑنے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ اتوار کو پرامن طریقے سے ہوئی۔مختلف پولنگ اسٹیشنز سے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی ورکرز نے سکندر آباد میں ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا۔انہوں نے اپنے امیدوار کے حق میں نعرے لگائے اور ٹائرز جلا کر قراقرم ہائی بلاک کردی۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور شیلنگ کا استعمال کیا۔اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔


مشہور خبریں۔
ریکوڈک ریفرنس میں سپریم کورٹ کا منصوبے پر باقاعدہ اتھارٹی اور حکومتی پالیسی بنانے کا مشورہ
?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو ریکوڈک
نومبر
یمن کا امریکی آئل ٹینکر پر میزائل اور ڈرون حملہ
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک
اکتوبر
ہمارے پاس کئی محاذوں پر جنگ کرنے کی طاقت نہیں ہے: تل ابیب
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق فوج نے کہا ہے کہ اس
ستمبر
2014 جیسی کوئی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم
?️ 8 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق
اکتوبر
اس وقت سعودی عرب کے ساتھ سمجھوتہ کرنےکا اچھا موقع ہے:صیہونی قلمکار
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:ایک صیہونی قلمکار نے سعودی عرب کے خلاف جاری اندرونی اور
جنوری
کوئی ڈراما یا فلم ایک جیسی نہیں، فیصل قریشی نے سوال کرنے والی لڑکی کو جھاڑ پلادی
?️ 10 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی نے ایک جیسے ڈرامے یا فلمیں
جون
لبنانی حکومت اہم دوراہے پر
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی حکومت آج منگل کو اپنے اجلاس میں ایک اہم
اگست
غزہ کی سرحد کے ارد گرد صیہونی آئرن ڈوم سسٹم الرٹ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحدوں
اپریل