بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق پاورڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک ہی گھر میں بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی  سے متعلق وزارت پاورڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا جس میں اس نے بجلی کے2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی” کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹی، گمراہ کن اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہیں۔ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ واضح رہے کہ کسی بھی رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی مروجہ قوانین کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے۔

نیپرا کنزیومر سروسز مینول 2021 کے مطابق ایسی رہائشی جگہ جو علیحدہ پورشن، علیحدہ سرکٹ، علیحدہ داخلی راستہ اور علیحدہ کچن پر مشتمل ہو، وہاں علیحدہ میٹر کی تنصیب کی اجازت موجود ہے۔

البتہ، بجلی کے ناجائز استعمال اور سبسڈی کے غلط فائدے کو روکنے کے لیے قانون پہلے بھی موجود تھا اور اب بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ اس قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور بجلی کے میٹرز کے درست اور شفاف استعمال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے تعاون کریں تاکہ اصل حقدار کو اس کا حق بروقت اور صحیح طریقے سے ملتا رہے۔

مشہور خبریں۔

کیا تبدیلی آئی ہے؟؛شام میں امریکی اہداف کے بارے میں شامی اخبار کا تجزیہ

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی اخبار الوطن نے ایک تجزیاتی مضمون میں شام میں امریکی

انگلینڈ،کویت اور اماراتی رہنماؤں کی غزہ سے متعلق ٹرمپ منصوبے پر گفتگو

?️ 3 اکتوبر 2025انگلینڈ،کویت اور اماراتی رہنماؤں کی غزہ سے متعلق ٹرمپ منصوبے پر گفتگو

3 برسوں سے پابندی سے نماز پڑھ رہی ہوں:نوشین شاہ

?️ 27 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے

50 سال کے افراد کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے گی: اسد عمر

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ  حکومت نے

پاکستان کے اندر آئینی اور سیاسی حقوق معطل ہیں: فواد چودھری

?️ 12 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے

صوبوں سے زرعی انکم ٹیکس کی مؤثر وصولی پر وضاحت نہ ملنے پر آئی ایم ایف کو تشویش

?️ 13 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) زرعی انکم ٹیکس سے متعلق چاروں صوبائی

مکہ دفاعی معاہدے میں ایک اور ملک کی شمولیت کا امکان

?️ 18 اگست 2026سچ خبریں:مصری ماہر کے مطابق قاہرہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے

حکومت نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو ایکسپورٹ کرنیکی اجازت دیدی

?️ 14 جنوری 2026لاہور  (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی کاوشوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے