🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تکنیکی طور پر پاکستان کا حصہ نہیں، ہمیں گلگت بلتستان کے معاملے میں قومی قانون کو دیکھنا اور کشمیر کاز کو مدنظر رکھنا ہے۔اپوزیشن کو اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئیے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے متعلق اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کے بعد قومی اسمبلی میں سینیٹ میں بھی وہاں کی نمائندگی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان کے معاملے میں قومی قانون کو دیکھنا اور کشمیر کاز کو مدنظر رکھنا ہے۔اپوزیشن کو اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئیے۔فروغ نسیم نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان پورا پیکج ہے جس کو باریک بینی سے دیکھا گیا تاکہ کشمیر کاز کو نقصان نہ پہنچے۔وفاقی وزیر قانون کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تکنیکی طور پر پاکستان کا حصہ نہیں ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جو علاقہ جس ملک میں آئے وہاں اُس کی انتظامیہ چلتی ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو کیا وہ اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مل کر منظور کی۔جس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔اس معاملے کی آڑ میں ایک جماعت نے عجب رویہ اپنایا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پی پی کی کرپٹ گورننس سے ملک کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔
پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ میں بھرپور الیکشن لڑنا ہو گا کیونکہ پی پی کی وجہ سے وہاں کی صورتحال بہت خراب پے۔فروغ نسیم نے کہا کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور کسی کو این آر او بھی نہیں ملے گا۔وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 149 کے تحت بلدیاتی حکومت کو پورے سندھ میں لانا چاہئیے۔نئے صوبے بنانے سے متعلق ابھی کوئی بحث نہیں ہے۔آئندہ حکومت سے متعلق مجھے بڑی تواقعات ہیں کیونکہ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم پاکستان سندھ میں پرفارم کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان نے مذہب کی ’ریڈلائن کراس‘ کی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، خواجہ آصف
🗓️ 4 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع
نومبر
ترکی کے نوجوانوں کا اسرائیل کے لیے اسلحہ لے جانے والے جرمن جہاز پر حملہ
🗓️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:ترکی کے نوجوانوں کے ایک گروپ نے اسرائیل کے لیے اسلحہ
نومبر
کیا امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیلی پناہ گزینوں کے لیے تیارہیں ؟
🗓️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان، ممتاز فلسطینی تجزیہ کار، جنہوں نے ہفتے کے روز
اکتوبر
شام سے صیہونی حکومت کے انخلاء پر دنیا کے ممالک کی تاکید
🗓️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین کے نمائندے نے شام
مارچ
غزہ میں صیہونی جنگی جرائم کا منھ بولتا ثبوت
🗓️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: شمالی غزہ کے ایک علاقے پر صیہونی بمباری سے ایک
اکتوبر
سینیٹ کا ووٹ کا کس طرح مسترد ہوتا ہے؟
🗓️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں چیئرمین کے
مارچ
امریکہ نے گوانتانامو کا قیدی طالبان کے حوالے کیا
🗓️ 24 جون 2022سچ خبریں: فارس، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا
جون
صیہونی طرز کی آزادی بیان
🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: اگرچہ صیہونی حکومت نے ہمیشہ میڈیا کے پروپیگنڈے کے پیچھے
نومبر