?️
سچ خبریں:واشنگٹن میں صیہونی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاکت پر امریکی صدر ٹرمپ، صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو، قابض حکومت کے صدر ہرزوگ، امریکی و صیہونی وزرائے خارجہ سمیت عالمی رہنماؤں نے شدید مذمت اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں یہودی میوزیم کے باہر فائرنگ سے اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کی ہلاکت پر امریکہ اور اسرائیل سمیت عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن میں صیہونی سفارتخانے کے دو اہلکار ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ:
امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اس واقعے کو ہولناک اور یہود مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قتل عام جو واشنگٹن ڈی سی میں یہودی دشمنی کی بنیاد پر ہو رہا ہے، فوراً رُکنا چاہیے، نفرت اور انتہا پسندی کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں۔ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت۔ یہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، خدا سب کو اپنی امان میں رکھے۔
صیہونی وزیراعظم:
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس واقعے کو دہشت انگیز اور یہود مخالف قرار دیا اور کہا کہ ہم یہودی دشمنی اور اسرائیل کے خلاف نفرت کے نتائج کو دیکھ رہے ہیں اور اس کا جواب آخری حد تک دیا جائے گا،انہوں نے دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتی دفاتر کو سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
صیہونی صدر:
صیہونی صدر اسحاق ہرزوگ نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک اور ویران کن قرار دیا۔
صیہونی وزیر خارجہ:
صیہونی وزیر خارجہ گدیئون ساعر نے کہا کہ ہم اس حملے کے بعد امریکی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں،اس وقت اسرائیلی سفارت کاروں کو غیرمعمولی خطرات لاحق ہیں۔
اقوام متحدہ میں صیہونی سفیر دنی دانون نے فائرنگ کو یہود مخالف دہشت گردی قرار دیا۔
امریکی حکام:
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہیہ کارروائی نہایت بزدلانہ اور یہود مخالف ہے، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
امریکی وزیرِ داخلہ کریسٹی نوم نے کہا کہ ہم اس مجرم کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے۔
امریکی اٹارنی جنرل پم باندی، ڈسٹرکٹ اٹارنی جینین پیرو اور اسرائیلی سفیر یخیل لائٹر واقعے کی جگہ پر موجود تھے۔
تل ابیب میں امریکہ کے سفیر مائیک ہاکبی نے بھی اس حملے کو دہشت گردی کی خوفناک مثال قرار دیا۔
واقعے کے بعد واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانہ اور دیگر یہودی و سفارتی عمارتوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ امریکی و اسرائیلی حکام کی مشترکہ تحقیقات جاری ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایران کی سفارتی سرگرمیوں پر صیہونی میڈیا برہم
?️ 27 ستمبر 2026سچ خبریں:عبرانی اخبار یدیعوت احرونٹ نے نیویارک میں ایران کی وسیع سفارتی
ستمبر
طالبان کی عسکری طاقت اور افغانستان کا مستقبل
?️ 27 مارچ 2021(سچ خبریں) سماجی انصاف کی کیسی ستم ظریفی ہے کہ روس، امریکا،
مارچ
نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ایک گھنٹے تک ایران پر حملے کے لیے التماس؛ سی این این کا انکشاف
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:سی این این کے مطابق صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ
مئی
ٹرمپ کو کچھ پتہ نہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں: اوون جونز
?️ 22 اپریل 2026 سچ خبریں:صہیونی حکومت کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ
اپریل
آئی ایم ایف سے پاکستان ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری کیلئے کوشاں
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر
نومبر
اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے:امریکی چرچ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی پریسبیٹیرین چرچ نے ایک قرار داد جاری کرتے ہوئے صیہونی
جولائی
اگر ایک کو رہنا ہے تو وہ نہیں رہیں گے
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں سے
مارچ
ترک حکمران جماعت کی پارلیمنٹ میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے کی نئی حکمت عملی
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے انتخابات میں 5 ہفتے سے بھی کم وقت باقی
اپریل