جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور بھارت نے جو کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

سرگودھا (سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوج تنصیبات تھیں، اس جماعت نے وہ کیا جو دشمن دہائیوں میں نہ کر سکا، جن وردیوں کی توہین کی گئی انہی نوجوانوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے، ملک کی اصل سیسہ پلائی دیوار نوجوان ہیں۔ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائے۔

انہوں نے کہا کہ بہکاوے میں آنے والے بچے آج جیلوں میں ہیں، کبھی اپنی دھرتی ماں کیخلاف قدم نہ اٹھانا، نوجوان فتنے اور فساد کا ایندھن بننے سے دور رہیں، ہمیں ڈیتھ سیل میں ڈالنے والے آج کہاں ہیں اور ہم کہاں ہیں۔

مشہور خبریں۔

چین اور مغربی سوشل نیٹ ورکس

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: کمپنیوں اور کمپنیوں نے رپورٹ کیا کہ چین اپنے رائے

ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہے؛فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ

تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کشمیری خواتین شدید متاثر ہوئی ہیں،حریت کانفرنس

?️ 8 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت

ترکی میں گرفتاریوں کا بازار گرم

?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اعلان کیا ہے

ہاورڈ لوٹنک کے ایپسٹین سے تعلقات پر سوالات

?️ 11 فروری 2026 سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں شامل وزیر

واشنگٹن میں ٹرمپ کی انسدادِ جرائم مہم سے ایف بی آئی پریشان

?️ 6 ستمبر 2025واشنگٹن میں ٹرمپ کی انسدادِ جرائم مہم سے ایف بی آئی پریشان

یورپی سیاست دانوں نے عوام کے لیے کوئی انتخاب نہیں چھوڑا، ان کی آواز نہیں سنی جا رہی: روسی عہدیدار

?️ 7 اکتوبر 2026سچ خبریں:روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماتویینکو نے یورپ میں

لبنان میں جنگ بندی ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کا حصہ: حزب اللہ 

?️ 13 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں وفاداری برائے مزاحمت دھڑے کے رکن حسن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے