?️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے نابلس میں دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے پورے مغربی کنارے میں مزاحمت کے راستے کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے جو صیہونی حکومت کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس شہر کے پرانے حصے میں صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پر فلسطینی قوم اور امت اسلامیہ کو تعزیت پیش کی، بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 سالہ محمد بشار عزیزی اور 29 سالہ عبدالرحمن جمال صبح نے صیہونی افواج کے خلاف ایک بہادرانہ اور قابل فخر جنگ میں حصہ لیتے ہوئے انہیں اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت کا شعلہ قابض حکومت کی سلامتی کو غیر مستحکم کرتا رہے گا اور صیہونی دہشت گردوں کا پوری طاقت سے مقابلہ کرے گا، جہاد اسلامی موومنٹ نے نابلس بٹالین اور جبل النار کے علاقے میں موجود تمام مزاحمتی مجاہدین کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے، جنہوں نے حقیقی معنی میں بہادری کا مظاہرہ کیا ، اس بات پر زور دیا کہ مغربی کنارے کے تمام شہروں میں مزاحمتی تحریک کی جنگی سرگرمیاں صیہونی حکومت کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔
جہاد اسلامی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطینی قوم نے شہداء کے خون کی حفاظت کی ہے اور آگے بھی اس راہ پر گامزن رہے گی۔


مشہور خبریں۔
شہباز شریف نے ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟؛ مولانا فضل الرحمان
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
اگست
پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
?️ 28 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے اپنے عہدوں
نومبر
کیا مزاحمتی تحریک پیچھے ہٹ سکتی ہے؟حماس کے لیڈر کا بیان
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن اسامہ حمدان نے کہا کہ ہم
ستمبر
ملازم کا ایمن اور منال خان کی کمپنی پر تنخواہیں نہ دینے کا الزام
?️ 21 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان کے نام
مارچ
غزہ میں جنگ بندی کی شرائط پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا اتفاق
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے گزشتہ روز ہونے والی مشاورت کے
فروری
محمد 2022 میں ہالینڈ میں بچوں کا رکھا جانے والا دوسرا نام
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ڈچ حکام کے مطابق اس ملک میں 2022 میں پیدا ہونے
جنوری
حکومت نے کیا اپوزیشن کی سازش کو بے نقاب: شبلی فراز
?️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خیریں) اسلام آباد میں سینیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
مارچ
کیا صیہونی حکومت جنگ بندی چاہتی ہے؟
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رکن سامی
اگست