🗓️
کراچی(سچ خبریں) شہر قائد کے رہائشیوں کا طویل انتظار ختم ہوا، شہر قائد میں گرین لائن کے سفر کا آغاز ہو گیا ہے بس سروس ابتدائی طور پر صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک چلے گی۔ دس جنوری سےگرین لائن بس سروس مکمل فعال ہوگی وزیراعظم عمران خان نے 10 دسمبر کو گرین لائن منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گرین لائن میں سفر کا آغاز ہوگیا ہے، سرجانی ٹاؤن بس ڈپو سے پہلی مسافر بس نمائش چورنگی کیلئے روانہ ہوئی۔پہلے مرحلے میں بائیس اسٹیشنز میں سے گیارہ اسٹیشن فعال کیے گئے ہیں، مسافروں کے لئے کم سے کم کرایہ پندرہ روپے سے پچپن روپے مقرر ہے۔
بس سروس ابتدائی طور پر صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک چلے گی، اس دوران پندرہ دن آزمائشی طور پر اسی میں سے صرف پچیس بسیں چار گھنٹے کیلئے چلائی جائیں گی، دس جنوری سےگرین لائن بس سروس مکمل فعال ہوگی۔رپورٹ کے مطابق پاور ہاؤس، نمائش اسٹیشز سمیت11 اسٹیشنز پر تعمیراتی کام جاری ہے جبکہ پٹیل پاڑہ، ناظم آباد،گلبہار اسٹیشنزپر تعمیراتی کام باقی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 10 دسمبر کو گرین لائن منصوبے کا افتتاح کیا تھا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزرا اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔گرین لائن راہداری 22 کلومیٹر طویل ہے اور ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے، منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔
مشہور خبریں۔
شہید عفیف کا خون میڈیا کی راہ پر چراغ ہے: صنعاء
🗓️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: بیروت میں صیہونی حکومت کے کل کے دہشت گردانہ حملے
نومبر
ریل ہڑتال کی وجہ سے برطانیہ میں کرسمس کی خریداری میں کمی
🗓️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: انگلینڈ میں ریل ٹرانسپورٹ سیکٹر کی وسیع پیمانے پر ہڑتال اور
دسمبر
قومی سلامتی کمیٹی کا انسداد دہشت گردی آپریشنز کا اعلان، انتخابات کے امکانات میں مزید کمی
🗓️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں مئی کے وسط میں انتخابات کے حوالے
اپریل
بشریٰ بی بی کی درخواست منظور، بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
🗓️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم و
مئی
عید کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں
🗓️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق عید کے بعد وفاقی کابینہ میں
جولائی
اگر حالات خراب ہوگئے تو عمران خان بھی کچھ نہیں کرسکے گا:شیخ رشید
🗓️ 5 مئی 2022لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو
مئی
ہم روایتی بینکنگ کو اسلامی بینکاری میں تبدیل کریں گے: افغانستان
🗓️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان کے مرکزی بینک کے نئے سربراہ ہدایت اللہ بدری نے
مارچ
یمن کے شہر مأرب پر سعودی لڑاکا طیاروں کے شدید حملے
🗓️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی فورسز کی شاندار کامیابیوں کے بعد سعودی اتحاد کے لڑاکا
نومبر