?️
لاہور: (سچ خبریں) گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی بند کرنے کا اعلان کردیا، سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری، مظاہرین مال روڈ سے تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاﺅس کے باہر پہنچ گئے اور نعرے بازی شروع کر دی، پولیس کا مظاہرین پر تشدد ،پولیس نے مظاہرین کی گرفتاریاں شروع کردیں ،تفصیلات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین پولیس کے منع کرنے کے باوجود رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاﺅس کے باہر پہنچ گئے جہاں انہوں نے دھرنا دیدیا۔
پولیس نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کو قیدیوں کی وین میں بیٹھا کرلے جانا شروع کردیا۔ مظاہرین نے قیدیوں کی وین کے شیشے بھی توڑ دئیے اور وین کے آگے نعرے بازی بھی کی۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کے باہر سے اپنے ساتھیوں کی گرفتاریوں کیخلاف بطور ہسپتالوں کی ان ڈورز بندکردیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی بھی بندکرنے کا اعلان کیا۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ پولیس نے نہتے پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ پریس کانفرنس کے بعد ایمرجنسی بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین عورتوں کو ڈھال بنا کر پولیس پر تشدد کررہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین قینچی، سرنجیں اور دیگر آلات سے پولیس پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ ذاتی اور سیاسی ایجنڈا لئے چند لوگ سیکورٹی صورتحال خراب کر رہے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس مظاہرین کےساتھ تحمل سے پیش آرہی ہے۔ پولیس مظاہرین کو ہائی سیکورٹی زون میں جانے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کو تشدد سے مکمل گریز کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس ایل ٹیمیں اور غیر ملکی کھلاڑی چند قدم کے فاصلے پر رہائش پذیر ہیں۔مظاہرین کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا ۔
اس کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک سے کشیدگی کے پیش نظر سیکورٹی خدشات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی اپیل پر لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کی ہڑتال آج نویں روز بھی جاری رہی ۔ ڈاکٹرز نے اپنے کمروں کو تالے لگا دیے جبکہ نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف نے آوٹ ڈور اور پرچی کاونٹرز کو بند کر دیا تھا۔
ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دور دراز سے ہسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے جناح ہسپتال،چلڈرن ہسپتال،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،سروسز ہسپتال ،گنگارام ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند رہیں ۔قبل ازیں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف مارچ کرنے اورسرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کرنے پر محکمہ صحت نے بڑا ایکشن لیا تھا۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین سمیت دو ڈاکٹرز کو معطل اور ایک کو نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور الائیڈ ہیلتھ سٹاف کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔ہڑتال کے باعث تمام ڈاکٹر، نرسز و عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں تھیں۔، چھٹیاں منسوخ ہونے پر آج تمام ڈاکٹرز، نرسز و عملے کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی معطلی اور نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم ایک بار پھر عوام سے براہ راست رابطہ کریں گے
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون
جنوری
حکومت نے 10 نومبر کو عام انتخابات کرانے کی پلاننگ کرلی
?️ 10 جون 2023گوجرانوالہ: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر برائے
جون
اسرائیل جنگ بندی کے لیے تاوان پر مجبور
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: یدیعوت آحارانوت اخبار کے مطابق پیر کی شام ایک مضمون
جنوری
ہندوستان اور پاکستان 1500 سال سے تنازعات کا شکار ؛ وجہ ؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے
اپریل
ایسی حکومت جس کی ذات میں وحشی پن شامل ہے
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:شام کی عوامی اسمبلی کے رکن رافت بیکر نے یہ بیان
جولائی
خیبر: بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف تیسرے روز بھی مظاہرہ، مذاکرات ناکام
?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) کی جانب سے
مارچ
وزیر خارجہ اہم مشن پر ترکی پہنچ گئے
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن
مئی
پیوٹن کا چین کے دورے پر جانے کا اعلان
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: کریملن نے اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے
مئی