?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کوشش ہے کہ لاک ڈاؤن کی طرف نہ جانا پڑے اور عید کی 5 چھٹیاں دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں سنجیدہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ لاک ڈاون نہ لگے اور عوام کو مزیر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حکومت اتنی سنجیدہ ہے کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں اپنے وزیر کے اوپر ایف آئی آر کردی، یہ 20 سے 22 کروڑ عوام کا ملک ہے یہاں ہر کام ڈنڈا لے کر نہیں کرواسکتے، خود بھی تو عقل کرنی چاہیے، یہ اپنی زندگیوں کا معاملہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 5 ہزار متاثرین تشویش ناک حالت میں ہیں، اس سے پہلے پیک 3400 تھی یعنی 3400 مریض انتہائی نگہداشت میں گئے تھے اب 5 ہزار لوگ گئے ہیں، اگر ہم ایک سال پہلے وہ اقدامات نہ کیے ہوتے جو اس حکومت نے کیے ہیں تو ہماری حالت بھی تقریباً بھارت کی طرح ہوتی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے مردان میں مکمل لاک ڈاؤن کیا ہے جہاں کووڈ کی شرح 40 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قریبی شہروں کو شدید خطرات لاحق ہیں، اسی لیے حکومت نے مردان میں کل مکمل لاک ڈاؤن کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں ہوئے این سی او سی کے گزشتہ اجلاس آرمی چیف اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک تھے، جس میں وزیراعظم کی طرف سے ہدایت کی گئی تھی کہ ہمیں مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے تو پھر ہمیں پوری تیاری کرنی پڑے گی ضروری اشیا کی فراہمی متاثر نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ لاک ڈاؤن کی طرف نہ جانا پڑے، اس دفعہ عید کی 5 چھٹیاں بھی کی جا رہی ہے جو ملاکر اس سے زیادہ ہوں گی تاہم اس کا فائدہ ہوگا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی نیٹ ورک -24 کا دفتر فوری طور پر بند کیا جائے: مراکشی صحافی
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: مراکش کے صحافیوں نے پیر کی سہ پہر ایک بیان
جون
صیہونی عسکریت پسندوں کی ہاتھوں دو فلسطینی شہریوں کی شہادت
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے آج منگل کی صبح مغربی کنارے میں
مارچ
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 25 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ
اپریل
یواے ای کا جنگی بیڑا یمنی فوج کے ہاتھوں میں
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نےمتحدہ عرب امارات کے ایک جنگی بیڑے
جنوری
جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے نظام شمسی سے باہر اپنا پہلا سیارہ دریافت کر لیا
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی
جون
ہندوستان کا نام بدل کر "بہارت” کر دیا گیا ہے
?️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: بھارتی میڈیا نے اعلان کیا کہ ملک کی حکومت جلد
ستمبر
اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی اسٹریٹجک برتری
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کا شمالی محاذ میں داخل ہونا اور حزب اللہ
جون
کیا عمران خان 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے پر راضی ہو گئے؟
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان
اگست