🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا کی موجودہ لہر سے نہ نمٹا گیا تو ہم بڑے بحران میں جاسکتے ہیں، دنیا کرونا ویکسین لگا کر اس وبا سے باہر نکل رہی ہے جبکہ ہم نے ابھی تک ویکسی نیشن کا عمل شروع نہیں کیا ہےوزیراعلیٰ سندھ نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر وفاقی حکومت کے سامنے اہم تجاویز رکھ دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو تجویز دی کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے ملک میں دو ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ بند کردی جائے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو وزارت سے برطرف کرنے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ معیشت درست سمیت میں ہے، اتنی اچھی معیشت ہے کہ وزیرخزانہ کونکالنا پڑا۔
نیب کیسز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ نیب نے دو سال پہلے بلایا تھا، اس وقت بھی سوالات کےجواب دےدیئےتھے، ٹی وی سے پتا چلا کہ ریفرنس فائل ہوا ہے، 100میگاواٹ کا کامیاب پاورپلانٹ لگایا، عوام کو بجلی مل رہی ہے،پتا نہیں مجھےکیوں سزا مل رہی ہے؟۔
واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 4 ہزار 757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کرونا کے مزید 78 مریض انتقال کرگئے، جس کے باعث پاکستان میں کرونا کے باعث جاں بحق مریضوں کی تعداد 14 ہزار 434 ہوگئی ہے۔کورونا وبا کی تیسری لہر کا خوفناک پہلو یہ ہے کہ تیسری لہر میں بچے مہلک وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسلامی جہاد اور حماس کے درمیان بیروت میں ہونے والی ملاقات کا مواد
🗓️ 27 اگست 2022سچ خبریں: حماس تحریک کے ایک وفد نے جس میں اس
اگست
روس کے خلاف نئی مغربی پابندیوں پر ماسکو کا ردعمل
🗓️ 24 فروری 2024سچ خبریں:23 فروری اور یوکرین پر روسی فوجی حملے کے آغاز کی
فروری
وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو تین مختلف اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ
🗓️ 8 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تین مختلف اقسام
جون
ملک بھر میں کورونا سے مزید 79 افراد کا انتقال ہو گیا
🗓️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہرکے وار جاری ہیں
ستمبر
کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان کے خلاف کاروائیاں کرتی رہی ہے
🗓️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات
اگست
لبنانی شام سے فتح یاب ہو کر وطن واپس
🗓️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: شام میں بے گھر ہونے والے ہزاروں لبنانی دو ماہ کے
نومبر
فلسطینیوں کی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں
🗓️ 28 ستمبر 2021 سچ خبریں: افلسطین ٹوڈے کے مطابق فلسطینی ذرائع نے آج صبح مغربی
ستمبر
صیہونیوں کو مسلح کرنے کا تل ابیب کا خطرناک فیصلہ
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی ٹی وی چینل 12 کے ساتھ بات چیت میں ایک
جنوری