?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا کی خطرناک صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کورونا وائرس کیسز مزید بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی۔ احتیاط نہ کی گئی تو ہماری حالت بھی پڑوسی ملک بھارت جیسی ہوسکتی ہے۔
عارف علوی نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خطے میں کورونا وائرس کی وجہ سے پریشانی بڑھ رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو ہماری حالت بھی پڑوسی ملک بھارت جیسی ہوسکتی ہے۔عارف علوی نے کہا کہ نوجوان یہ کہتے ہیں کہ اُنہیں کورونا وائرس سے کوئی خطرہ نہیں تو میری اُن سے درخواست ہے کہ براہِ کرم! اپنے بزرگوں کے لیے احتیاط کریں۔
صدر مملکت نے کہا کہ میں ہماری منظم قوم سے اپیل کرتا ہوں ماسک پہنیں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ جائیں کیونکہ احتیاطی تدابیر ہی اس وائرس کا علاج ہیں۔اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان، تراویح، یومِ علی اور عید کے موقع پر ماسک پہنیں۔عارف علوی نے مزید کہا کہ علما کی ہدایت کے مطابق بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں۔
واضح رہے کہ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار 112 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.41 فی صد رہی۔
مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 811 ہو گئی ہے، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 ہو گئی، جن میں سے 7 لاکھ 11 ہزار 465 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 547 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 17 لاکھ 88 ہزار 126 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال
?️ 12 فروری 2026 سچ خبریں:غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بین الاقوامی
فروری
کیا امریکہ افغانستان میں جمہوریت کی تلاش میں تھا؟
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:11 ستمبر کے حملوں کے بہانے خطے پر امریکی حملے اور
اپریل
سعودی حکام کی شہداء کی قبروں کو مسمارکرنے کی کوشش
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نےاس ملک کے مشرق میں شہداء کے خاندانوں سے
اکتوبر
ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کا منصوبہ
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر
شہریار منور کا صارف کے کمنٹ پر سوال، پاکستان کا قصور تو بتاؤ؟
?️ 21 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) اداکار شہریار منور نے ایک صارف کے پوسٹ پر
اپریل
صہیونی میڈیا کا شام میں اسٹریٹجک صلاحیتوں کی تعمیر میں ایران کی کامیابی کا اعتراف
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:بعض صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسٹریٹیجک صلاحیتوں کو بڑھانے اور شام
مئی
صیہونی جیلوں میں فلسطینیوں پر بدترین تشدد
?️ 12 جون 2021سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارتیز نے 24 مارچ 2019 کو النقب صحرا میں
جون
چین نے ہانگ کانگ کے سیاسی نظام میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کردی
?️ 31 مارچ 2021ہانگ کانگ (سچ خبریں) چین نے ہانگ کانگ کے سیاسی نظام میں
مارچ