اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے تازہ صورتحال کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 110 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 982 ہوگئی۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 78 ہزار 425 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 50 ہزار 775 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 110 مریض انتقال کرگئے جب کہ 5 ہزار 364 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 182 ہوگئی۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 963 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 34 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 541 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 59 ہزار 388 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 173 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 37 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 271 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 11 ہزار 865 مریض صحت یاب ہوئے۔خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 419 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 303 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 796 اموات اور 87 ہزار 320 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 68 ہزار 665 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 817 ہے۔ اسلام آباد میں 626 اموات ہوچکیں۔ 55 ہزار 222 مریض صحت یاب ہوئے۔بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 662 جب کہ فعال کیسز کی 898 ہے۔ صوبے میں 222 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 542 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 137 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 227 ہے۔ آزاد کشمیر میں 423 اموات ہوچکیں۔ 12 ہزار 487 مریض صحت یاب ہوئے۔گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 163 جب کہ فعال کیسز 109 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 951 مریض صحت یاب ہوئے۔