?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 36 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 44 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 19 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 5 ہزار 175 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 731 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 80 ہزار 592 ہو چکی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 36 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 80 ہزار 168 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 640 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 70 ہزار 693 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 17 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 19 کروڑ 44 لاکھ 92 ہزار 475 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 98 لاکھ 53 ہزار 639 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 33 لاکھ 61 ہزار 160 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 56 ہزار 772 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 971 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 94 ہزار 238 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 335 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار 817 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 103 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 32 ہزار 892 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 996 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 41 ہزار 740 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 766 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 35 ہزار 17 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 371 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 11 ہزار 116 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں روزانہ 167 بچے مرتے ہیں: عالمی ادارہ صحت
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان
اپریل
نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہوگا:اردوگان
?️ 17 ستمبر 2025نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہوگا:اردوگان ترکی کے صدر رجب طیب
ستمبر
مسلمانوں اور علمائے دین کا قتل جہاد نہیں دہشت گردی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 10 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
مارچ
یوکرین کے ماریوپول شہر پر روس کا مکمل کنٹرول
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگ
مئی
وزیر خارجہ نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کو دہشت گردی قرار دیا
?️ 8 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد
جون
وزیراعظم چوتھی نشست میں عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دینے کیلئے تیار
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ایک بار پھرچوتھی نشست میں
مئی
نیتن یاہو اور ٹرمپ کے معاہدہ
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے تجزیہ کار عودیہ بشارت کے مطابق تمام
ستمبر
کورونا سے متاثرہ افراد میں صحت یابی کے بعد بھی 80 بیماریاں ہونے کا انکشاف
?️ 26 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی
اگست