?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ہونے لگی ، ایک روز میں 2800 سے زائد کیسز سامنے آئے۔ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 29 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 801 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 29 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 801 ہوگئی ہے۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 51ہزار677 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 2 ہزار 870 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 5.55 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے1 ہزار 495 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 94 ہزار 293 تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 61 ہزار 683 ، پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 307 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 13 ہزار 021 اور بلوچستان میں 35 ہزار 163 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 529 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار274 اور آزاد کشمیر میں 41 ہزار 316 کیسز سامنے آچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب کے وزیر توانائی کی اپنی گیس فیلڈ کے بارے میں مبالغہ آرائی
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: گذشتہ دنوں لبنان کی حزب اللہ کی حکمت عملی اور
جولائی
سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این ون کی علامات سامنے آگئیں
?️ 5 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این
جنوری
اسرائیل اور داعش کا مشترکہ ہدف شام کے بحران کو طول دینا ہے: بسام الصباح
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بسام صباغ نے اعلان کیا
اپریل
قطر کا کردار ڈاکیہ کے لیے کیوں گرا ہوا ہے؟
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے سیاسی مساوات میں قطر کے اقتدار میں
اگست
وفاقی وزیرآئی ٹی کی فیس بک کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات
?️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور فیس بک کے اعلیٰ
ستمبر
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تاریخ میں پہلی بار خاتون سیکریٹری منتخب
?️ 26 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن (ایل ایچ سی بی
فروری
ٹرمپ اور جولانی کی ملاقات کے اسرار
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: امریکہ میں ٹرمپ کے ہاں جولانی کا استقبال عام سیاسی پروٹوکول
نومبر
امریکی ریاستی نظام؛ صدرِ کے اختیارات اور فرائض
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:ریاستی طرز پر قائم امریکہ کے سیاسی نظام میں صدرِ مملکت
اکتوبر