?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی 10 کروڑ ویکسین کی خوراکیں لگانے کا سنگِ میل حاصل کر لیا۔ جو لوگ کورونا وائرس کی ویکسین کی ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ دوسری ڈوز بھی لگوائیں،3 کروڑ افراد نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک ڈوز لگوائی ہے۔
یہ بات پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے قائم کیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ و وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ الحمد للّٰہ آج ملک میں کورونا ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے بڑھ گئی ہے، 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ 3 کروڑ افراد نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک ڈوز لگوائی ہے۔
سربراہ این سی او سی اسد عمر نے زور دیا ہے کہ انتہائی ضروری ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس کی ویکسین کی ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ دوسری ڈوز بھی لگوائیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز 6 لاکھ 81 ہزار 520 افراد کو ویکسین لگائی گئی، جبکہ ملک بھر میں اب تک 10 کروڑ 16 ہزار 587 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 552 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 15 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 842 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 40 فیصد پر آ گئی۔
مشہور خبریں۔
مظلوم کشمیری عوام مسلسل بھارت کے غیر قانونی تسلط میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، حریت کانفرنس
?️ 13 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
ڈنمارک میں غزہ کی حمایت میں وسیع عوامی مظاہرے
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: ڈنمارک کے ہزاروں لوگوں نے اس ملک کے دارالحکومت کی
جون
چین اور جنوبی کوریا کی دوستی
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:چین کے سربراہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ ملک اور
جولائی
صیہونی حکومت کو در پیش 5 خطرے
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی جاسوسی اداروں کی رپورٹس میں 5 بڑے خطروں کا
اپریل
صیہونی آباد کاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:پیر کے روز درجنوں صیہونی آباد کاروں نے حکومتی فورسز کی
مئی
عدالت نواز شریف کو واپس لانے کے اقدامات کرے: فواد چوہدری
?️ 31 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے
دسمبر
حزب اللہ 2 گھنٹے میں تل ابیب پر 1000 راکٹ فائر کر سکتی ہے: صہیونی میڈیا
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ حزب اللہ
جنوری
مقبوضہ جموں وکشمیر:نام نہاد انتخابات سے قبل سیکورٹی انتظامات مزید سخت
?️ 18 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت
مئی