کورونا وائرس پھر سے پیھلنے لگا

کورونا وائرس

🗓️

کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح4 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت سندھ کے مطابق کورونا کے باعث 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 881 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
یہ ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ رپورٹ ہونے کیسز ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا کے باعث 5 ہزار 497 افراد جان کی بازی ہار چکے، جبکہ صوبے میں اب تک کل 3 لاکھ 39 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے، جن میں سے 3 لاکھ 13 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مزید ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 941 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1277 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 959,685 ہوگئی ہے جن میں سے 905,430 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 345 ہوگئی ہے۔

جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ہے۔ یہاں واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی حکومت کی جانب سے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ بتایا گیا تھا ملک میں کورونا کی تیسری لہر تو دم توڑ چکی لیکن احتیاط نہ کرنے کی صورت میں وبا دوبارہ زور پکڑ سکتی ہے۔ عوام کو تلقین کی گئی ہے کہ وبا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

ماسکو میں دہشت گردانہ پر روس کا ردعمل

🗓️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا ایک تقریر میں کہا

روسی صدر نے ایسا کیا کہا کہ معروف عربی اخباروں کی سرخیاں بن گیا

🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:کثیر قطبی دنیا اور نوآبادیاتی نظام کی تباہی کے حوالے سے

کیا ایران اور امریکہ نے جوہری مسئلے کے بارے میں بات چیت کی ہے؟

🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: برطانوی خبر رساں ایجنسی نے لکھا ہے کہ قطر نے

یوکرینیوں نے زیلنسکی سے جانسن کے یوکرین کا وزیر اعظم بننے کی درخواست کی

🗓️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:  یوکرین کے عوام نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی

غزہ کی پٹی میں 9000 سے زائد فلسطینی لاپتہ

🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ

پاکستان میں داخل ہونے والوں مسافروں کی پالیسیوں میں تبدیلی

🗓️ 10 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کی

اربیل پر ڈرون حملے میں موساد کے قاتل اسکواڈ کے کمانڈر کے مارے جانے کا امکان

🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں:   اضافی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ اربیل میں امریکی

کراچی: داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد گرفتار

🗓️ 27 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے  اہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے