?️
لاہور (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن ہم کسی جنگ اور کسی بھی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے ہم اپنی زمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کو کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی میں شریک نہ ہوں۔
میٹنگ کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات پوائنٹ آؤٹ کی کہ وزیراعظم عمران خان کو میٹنگ میں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے پوائنٹ آؤٹ کیے جانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے مائیک کے بغیر اشارہ کیا کہ اس سوال کا جواب مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے پوچھیں۔میزبان کی طرف سے پوچھا گیا کہ اس سے قبل بھی چار اہم سلامتی سے متعلق اجلاس ہوئے تھے اس میں بھی وزیراعظم نے شرکت نہیں کی تھی اس پر جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس وقت بھی اپنی اپنی وجوہات تھیں، اس پر تفصیل سے بات ہو چکی ہے۔
افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ملک سے متعلق موقف ایک ہے، افغانستان کے اندر جو صورتحال بن رہی ہے اس میں ہماری اتفاق رائے ہے کہ وہاں پر ایک ایسا سسٹم آنا چاہیے جس میں تمام دھڑے شامل ہوں۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ افغانستان کے اندر ہونے والی کسی لڑائی کا حصہ نہ بنیں، کوشش کر رہے ہیں کہ تمام دھڑے آپس میں بیٹھ کر مفاہمت کریں۔ دیکھتے ہیں ہم وہاں تک کیسے کامیاب ہوتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے اسپتالوں میں طبی خدمات بند ہونے کا خطرہ
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ غزہ
اکتوبر
صیہونیوں کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ کابینہ نے متفقہ
مئی
صیہونی حکومت کی اہم ویب سائٹس ہیک
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے منگل کی رات خبر
اگست
ہم توانائی کی منڈی میں صرف اپنا حصہ مانگ رہے ہیں:ایران
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ
جولائی
ایران کے حملے؛ 12 دنوں میں صیہونی ریاست میں 20 ہزار بار سائرن
?️ 26 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی جوابی کارروائی وعدہ صادق 3 کے دوران اسرائیل
جون
سری لنکا میں حجاب پر پابندی کا معاملہ، شدید تنقید کے بعد حکومت نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 17 مارچ 2021سری لنکا (سچ خبریں) سری لنکا میں 3 روز قبل مسلم خواتین
مارچ
مقدمات کا فیصلہ آئین کی بنیاد پر ہوتا ہے قانونی اور آئینی پوزیشن یہ ہی ہے۔ وزیر قانون
?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اوزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے
جون
حماس اب بھی غزہ پر حکومت کرنے کا خواہاں
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیوتھ احرانوت کی رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے
دسمبر