کورونا وائرس:ملک بھر میں مزید 119 افراد انتقال کر گئے

پاکستان: کورونا سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے

🗓️

اسلام آباد ( سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں جاری ہیں پاکستان میں آج مزید 119 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 429 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 587 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد کے ساتھ اس دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 113 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 84 ہزار 480 ہوچکی ہے ، جن میں سے 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت تک کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 841,636 ہوچکی ہے ، جن میں سے اب تک صوبہ سندھ میں 2 لاکھ87 ہزار 643 کورونا مریض شامل ہیں۔

صوبہ پنجاب میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 616 ہوچکی ہے ، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 099 ہوچکی ہے ، اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی کورونا مریضوں کی تعداد 76 ہزار 696 ہے ، صوبہ بلوچستان میں 22 ہزار 776 کورونا مریض رپورٹ ہوچکے ہیں ، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 17 ہزار 465 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 341 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 119 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 18 ہزار 429 ہوگئی ہے ، کورونا کے سبب پاکستان میں سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 8 ہزار 683 افراد عالمی وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صوبہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 678 ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 423 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 693 مریضوں کا کورونا سے انتقال ہوا جب کہ گلگت بلتستان میں 107، صوبہ بلوچستان میں 239 اور آزاد کشمیر میں 487 افراد عالمی وباء سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے صحافیوں کو جلانا فاشسٹ جنگی جرم ہے: مزاحمت

🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں صحافیوں کے خیموں

سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا

🗓️ 11 اکتوبر 2022تھرپارکر: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا، گیس اتنی مہنگی

صہیونی جرائم فلسطینی عوام کو مزاحمت سے ہرگز نہیں روک سکتے:جہاد اسلامی

🗓️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے رہنماوں میں سے ایک نے

ہم عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے : حماس

🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے جنگ بندی اور

عراق میں متنازعہ ڈرامہ سیریل کی نشریات پر پابندی

🗓️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ متنازعہ تاریخی سیریل

پسند آنے والے لڑکے سے اظہار محبت کرلوں گی، حنا آفریدی

🗓️ 9 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ حنا آفریدی نے کہا

شہید حسن نصراللہ اور شہید صفی الدین کی تشییع جنازے میں رکاوٹیں ڈالنے والے پس پردہ عناصر بے نقاب

🗓️ 25 فروری 2025سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی بلاک کے رکن حسن

اسرائیل کب سے ایٹمی بم بنا رہا ہے؟

🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: ماریو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے