?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 104 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41771 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3256 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41771 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3256 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 104 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19856 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 184 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 7 لاکھ 99 ہزار 951 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
دوسری جانب عاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، کورونا کیسز میں کمی ایس اوپیز پر عملدرآمد کی وجہ سے آئی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر جاری رکھیں اور ویکسی نیشن ضرور کرائیں۔
ذرائع کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کے مؤثر اقدامات سے ملک بھر میں کورونا وبا کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے پر عوام کے مشکور ہیں تاہم احتیاطی تدابیرجاری رکھنی ہیں۔ سب لوگوں سے گزارش ہے کہ ویکسی نیشن ضرور کرائیں۔ 16مئی سے30 سال یا زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔ 30 یا زائد عمر کے شہری 1166 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔


مشہور خبریں۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کی جائے، طلال چوہدری کی واٹس ایپ سے اپیل
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عالمی
جولائی
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
?️ 11 مئی 2024دیامر: (سچ خبریں) دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ
مئی
اردنی بادشاہ کے بھائی شاہزادہ ہونے سے دستبرار
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ کے سوتیلے بھائی حمزہ بن الحسین کا کہنا
اپریل
یوکرین آخرکار امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:امریکہ اور یوکرین نے مشترکہ فنڈ کے قیام اور نایاب
مئی
الحوثی کا سلامتی کونسل اور جارح ممالک کے خلاف اہم بیان
?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے سلامتی کونسل کے
اپریل
اب ڈاکٹرز بھی چراغپا
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں پیدا ہونے والے بحران کے تسلسل میں، مقبوضہ
جولائی
ڈپریشن کو ڈراما قرار دینے والے کو صحیفہ جبار کا کرارا جواب
?️ 24 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ڈپریشن کو ڈراما قرار دینے والے مداح کو صحیفہ
دسمبر
5 جولائی 1977ء کو کیا ہوا؟ شازیہ مری کی زبانی
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے 5
جولائی