مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی، کینیڈا میں مسلم خاندان کے بیہمانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس،

مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی، کینیڈا میں مسلم خاندان کے بیہمانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس،

?️

لندن (سچ خبریں)  دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی اور کینیڈا میں مسلم خاندان کے بیہمانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوچکی ہے جبکہ کینیڈا سمیت متعدد دوسرے ممالک میں رہنے والے مسلمان خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر لندن میں پاکستان نژاد خاندان کے 4 افراد کے قتل کے بعد ملک میں نفرت پر مبنی جرائم کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے اور حالیہ دنوں میں کم از کم 4 ایسے واقعات پیش آئے ہیں، جن سے یہاں بسنے والے مسلمان غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔

حال ہی میں صوبہ اونٹاریو کے ایک اور قصبے میں پولیس نے ایک مسلمان خاندان پر نفرت پر مبنی جملے کسنے اور قتل پر اکسانے والی ایک وائرل وڈیو پر تفتیش شروع کردی ہے،  اونٹاریو میں واقع منٹو قصبے کے علاقہ ہیرسٹن میں ایک شخص نے لندن واقعے کے بعد یہ ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔

یہ ویڈیو ہیرسٹن کے ایک رہایشی نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو یہ وائرل ہو گئی اور اس کے بعد متاثرہ خاندان کے ایک شخص نے اسے دیکھا اور پہچان لیا، متاثرہ خاندان کے فرد احمد محمد کے مطابق انہوں نے اس مواد کی اطلاع مقامی پولیس کو دی اور انہوں نے اس حوالے سے اپنے ایک کینیڈین دوست کو بھی آگاہ کیا، چند گھنٹوں بعد ہی پولیس نے ویڈیو بنانے والے شخص کو ڈھونڈ نکالا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

احمد محمد نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملتے ہی وہ 15 منٹ میں ہماری مدد کو پہنچ گئے، اس ویڈیو کی وجہ سے خواتین خوفزدہ ہیں، وہ اس ملک میں بہتر زندگی کے لیے آئی ہیں نہ کہ خوف میں زندگی گزارنے، مسلمان عورتوں کو بھی آزادانہ زندگی گزارنے کا حق ہے، ہمیں بہت حیرت ہوئی کہ اتنی چھوٹی آبادی والے قصبے میں ہمارے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔

مشہور خبریں۔

روس کی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی پیشکش

?️ 10 جون 2026سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ

کنیسیٹ کی فلسطینی قیدیوں کے خلاف جرائم میں اضافہ کرنے کے بین گویر کے منصوبے کی منظوری

?️ 14 اکتوبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی کنیسیٹ نے زیر حراست افراد اور قیدیوں کو بغیر

گوگل ایڈ سینس پر کمائی کا طریقہ تبدیل کرنے کا اعلان

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل‘ نے ویب سائٹس

افریقی یونین کا سوڈان میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ

?️ 12 فروری 2026افریقی یونین کا سوڈان میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ

یوکرین جانتا ہے کہ وہ روس کے ساتھ جنگ میں ہار گیا ہے: مدودف

?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:روس کی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کا کہنا ہے

ایران کے پاسچر انسٹی ٹیوٹ کی تباہی علاقائی صحت کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: بقائی

?️ 22 مئی 2026 سچ خبریں: اسماعیل بقائی، ترجمان وزارت امور خارجہ ایران، نے امریکہ

غزہ پر ایمرجنسی اجلاس کی تاریخ ملتوی؛ وجہ ؟ 

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: کئی سفارتکاروں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی

امریکہ میں ہلٹن ہوٹل کے ملازمین کی ہڑتال

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: اتحاد یونین نے اعلان کیا کہ امریکہ کے شہر سیٹل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے