?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہوتے ہی حکومت نے کورونا کے باعث پابندی والے ممالک کی کیٹیگری بی اورسی کوختم کردیا اور پاکستان آنے والوں پندرہ سال یا زائدعمر کے مسافروں کیلئے پرواز سے 48 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا کے باعث پابندی والے ممالک کی کیٹیگریز بی اور سی فہرست کو مکمل ختم کردیا۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتی احکامات پر نیا حکم نامہ جاری کردیا، این سی او سی کی ہدایت پر نئی ٹریول ایڈوائزری کا نوٹیفکیشن جاری گیا ہے ، جس کے مطابق نئی ٹریول ایڈوائزری پر5جنوری سےعمل درآمد ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں پاکستان آنے والوں کیلئے پروازسے 48 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، پی سی آرٹیسٹ 15سال یا زائد عمر کے مسافروں کے لیے لازمی قرار دیا۔سی اے اے نے اومیکرون کے پیش نظر یورپ سے آنے والوں کیلئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی 50 فیصدپروازوں کےمسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہوں گے۔
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مثبت ٹیسٹ والے مسافروں کو10دن حکومتی قرنطینہ سینٹرز پررکھاجائے گا جبکہ مسافروں کا اپنے طور پرسلیکٹ کردہ جگہوں پر اپنے خرچ پر قرنطینہ کا آپشن موجود ہے۔سی اے اے کے مطابق کسی ہوٹل یامخصوص جگہ میں قرنطینہ پرمسافرخوداخراجات اٹھانےکاپابندہوگا ، محکمہ صحت کےسینٹرزمیں قرنطینہ ہونے پراخرجات نہیں لیے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی مقبولیت میں کمی
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کی نیوز ون ویب سائٹ نے صہیونی کمیونٹی میں
جنوری
نئے سال کے آغاز پر حکومت نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا
?️ 31 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ہائی ویز اور موٹر ویز پر
دسمبر
ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی بینکنگ کورٹ میں ویڈیو لنک پیشی کی درخواست مسترد
?️ 22 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس چیئرمین
فروری
صیہونیوں کے جرائم کے خلاف یہودی تنظیم کا انکشاف
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:ایک یہودی گروہ نے غزہ میں صیہونی جنگی جرائم کو بے
مئی
صہیونی دشمن کو روکنے کا واحد راستہ مزاحمت اور انتفاضہ ہے: فلسطینی مزاحمتی گروہ
?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نےاپنے مشترکہ بیان میں صیہونی حکومت کو غزہ
اگست
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
اپریل
سید حسن نصر اللہ کے جنازے سے بھی دشمنوں کی صفوں میں خوف و ہراس
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان میں سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازے کی
فروری
اردنی ناکام بغاوت کے پس پردہ ہاتھ
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:گذشتہ ہفتے اردن میں بغاوت کے نام سے مشہور واقعات رونما
اپریل