کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ اغبرگ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نےدہشت گردی کا اہم منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ فورسزنے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی، کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید نفری طلب کی تھی۔ بھرپور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، چاروں دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے اور مزید تخریب کار کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترحمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد کوئٹہ میں تحریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے، اس اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائَی کی اور دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔بعدازاں فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کوئٹہ سے مزید نفری طلب کر لی گئی اور ہلاک دہشتگردوں کے مفرور ساتھیوں کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پشاور میں بھی گذشتہ ہفتے ایسی ہی ایک کارروائی کی گئی تھی۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقہ شلوبر خیل تیراہ میدان کے کھنڈر نما مکان پر چھاپہ مارا، اس دوران وہاں موجود دہشت گرد تو پولیس ٹیم کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن ان کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا تھا۔