غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کا معاملہ، او آئی سی نے اقوام متحدہ سے اہم مطالبہ کردیا

غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کا معاملہ، او آئی سی نے اقوام متحدہ سے اہم مطالبہ کردیا

?️

جنیوا (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری اور دہشت گردی کو لیکر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اقوام متحدہ سے اہم مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیئے آزاد بین الاقوامی کمیشن تشکیل دینے کے لیے قرارداد کا مسودہ جمع کرا دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسلامی تعاون کونسل (او آئی سی) کے بطور کرآرڈینیٹر اور ریاست فلسطین کی درخواست پر حالیہ کشیدگی پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا خصوصی اجلاس جمعرات کو منعقد ہوگا۔

ان ممالک نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور اسرائیل میں 13 اپریل سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے آزاد بین الاقوامی کمیشن تشکیل دینے کے لیے قرارداد کا مسودہ جمع کرا دیا۔

قرارداد کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن قومیت، نسلی یا مذہبی شناخت کی بنیاد پر منظم امتیاز اور جبر سمیت عدم استحکام اور کشیدگی کی تمام وجوہات کا جائزہ لے۔

آزاد ٹیم کشیدگی کے دوران فرانزک مواد سمیت جرائم کے ثبوت اکٹھے کرے گی اور ان کا جائزہ لے گی تاکہ قانونی کارروائی میں اس کو تسلیم کرنے کے امکان کو زیادہ سے زیادہ کیا جاسکے، جون 2022 میں دوبارہ رپورٹ کرکے ٹیم کوشش کرنے اور اس جارحیت کے خاتمے کے ذمہ داران کا تعین کرے گی اور قانونی احتساب کو یقینی بنائے گی۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے اسرائیل کی سفیر میرو ایلون شاہر نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اجلاس میں اسرائیل کو ہدف بنانا اس بات کی گواہی ہے کہ ادارہ اسرائیل مخالف ایجنڈا رکھتا ہے، انہوں نے کہا تھا کہ اجلاس کے اسپانسرز، دہشت گرد تنظیم حماس کی کارروائیوں کو جائز قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2006 میں قیام کے بعد سے اقوام متحدہ کی 47 رکنی انسانی حقوق کونسل ایسے 8 خصوصی اجلاس منعقد کر چکی ہے جن میں اسرائیل کی مذمت کی گئی اور اس کے مبینہ جنگی جرائم کے حوالے سے متعدد تحقیقات ہوئیں۔

امریکا نے صدر جو بائیڈن کے تحت فورم میں دوبارہ شمولیت اختیار کی تھی، قبل ازیں ٹرمپ انتظامیہ نے کونسل پر اسرائیل مخالف جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

مشہور خبریں۔

امریکی منصوبہ؛ غزہ کی انتظامیہ اور فلسطینی خودمختاری پر پابندیاں

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل کے قرارداد 2803 کے ذریعے پیش کیا گیا امریکہ

حماس کے خلیل الحیہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات

?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں حماس کے سربراہ اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ

9مئی کے ملزموں کو شواہد پر سزائیں ہوئیں، یہ بہت پہلے ہونی چاہئیں تھیں۔ طلال چودھری

?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ

توشہ خانہ ون کیس: عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی

پی ٹی آئی ملک گیر تحریک کیوں نہیں چلا رہی ہے؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی

بھارتی میڈیا کا فواد خان کے معاوضے سے متعلق حیران کن دعویٰ

?️ 16 اپریل 2025سچ خبریں: بھارتی میڈیا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بولی

رواں سال کراچی کے انفرااسٹرکچر کی ترقی اور بہتری کے لیے 30 ارب روپے خرچ کریں گے، مرتضیٰ وہاب

?️ 8 دسمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے مخالفین کو

صیہونی حکومت جارحیت اور دہشتگردی میں اپنی بقا سمجھتی ہے:ایران

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے