?️
لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والا کوئی بھی ہو بچ نہیں پائے گا چاہے وہ اپنا ہو یا بیگانہ،کرپشن کے خاتمہ کے لئے ہر ممکنہ کام کر رہے ہیں، چینی مافیا ،آٹا مافیا کا مقابلہ کیا ،اب پولٹری کےمافیا سے بھی مقابلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے عمران خان نے پولٹری کے بزنس کو ریگولیٹ کرنے کافیصلہ کیاہے، یہ دیکھنا ہوگا کونسا خاندان پولٹری کےکاروبار سے جڑا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں غیر قانونی طریقےسے روٹ تبدیل کیا گیا جس کی انکوائری کا حکم وزیراعظم نے دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےکرپشن روکنےکےلیےعوام سےمینڈیٹ لیاتھا، اسلام آباد راولپنڈی میں ٹریفک لوڈکم کرنےکیلیےرنگ روڈراولپنڈی کامنصوبہ شروع کیاگیا، منصوبےکوپایہ تکمیل تک پہنچانےکیلیےٹائم لائن اورروڈمیپ طےکیاگیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ظل سبحانی کےلگائےپودےبیوروکریسی میں ہوں یاباہراپنےآقاؤں کے نقش قدم پر چلتےہیں، دیمک کی طرح اس نظام کو چاٹا گیا، رنگ روڈ منصوبے پر بھی ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کی۔
سابق کمشنرمحمود احمد اور ان کے ساتھی دھوکا دہی اورفراڈکےمرتکب ہوئے، اپنے مفادات کے لیے قومی خزانے کا غلط استعمال کیا، سابق کمشنرنےکئی غیرقانونی کام کیے، گٹھ جوڑ اور کئی پردہ نشین بے نقاب ہوئے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابقہ کمشنر نے نجی ہاوسنگ اسکیموں کے لیے بھی کام کیا، سابقہ کمشنر بااثرسیاسی افراد اور بیوروکریٹس کی بھی حمایت حاصل تھی، پنجاب اور وفاق کی حکومتوں کو حقائق سے لا علم رکھا گیا، ایف آئی اے کو نجی ہاوسنگ اسکیموں کے فرانزک آڈک کا حکم دے دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ بااثر افرادکےگٹھ جوڑ کے نتیجے میں قومی خزانے کو 10ارب کےنقصان کے اندیشےکو روکا گیا، انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی، سرکاری افسران کےخلاف محکمانہ کارروائیاں شروع کی گئی ہیں، وزیراعظم نےایف آئی اےاوردیگراداروں کوہدایات جاری کردی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انکوائری رپورٹ متعلقہ اداروں کو بھیجی جا چکی ہے، اس منصوبے کے لیے پیشکش جمع کرانے کا عمل منسوخ کر دیا گیا، اسے قانونی طور پر ریگولرائز نہیں کیا جا سکے گا، وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام گٹھ جوڑ کو انجام تک پہنچایا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد کو نیب کے حوالے کیا جارہا ہے، اس منصوبےسےجڑےذاتی مفادکےراستےمیں قانونی دیواریں کھڑی کی ہیں، رنگ روڈمنصوبےکےاردگردہاؤسنگ سوسائٹیز کاجال بچھایا گیا۔
مشہور خبریں۔
امریکی افواج نے افغانستان میں موجود مرکزی فوجی اڈہ خالی کردیا، طالبان نے فیصلے کا خیر مقدم کیا
?️ 2 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان کے مرکزی فوجی اڈے سے اپنی
جولائی
ڈراموں میں خواتین پر تشدد کرنے اور انہیں مجبور دکھانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، شائستہ لودھی
?️ 4 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کے مطابق مقبولیت اور
مارچ
بدقسمتی ہے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی خبریں ہیڈ لائنز بنتی ہیں، عمران خان
?️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم
ستمبر
بائیڈن نے یوکرین کے بارے میں میکرون کی تجویز مسترد کر دی
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: پولیٹیکو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے
جون
برطانوی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست مسترد
?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) برطانوی عدالت کے جج نے وزیراعظم شہباز شریف اور
نومبر
حکومت کا آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں ایک ہزار 500 ارب روپے کی بچت کا دعویٰ
?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے
فروری
غزہ جنگ میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مصائب
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے منگل کو کہا کہ غزہ
نومبر
ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر سرکاری ملازمین کو تنخواہ ملے گی یا پنشن؟ حکومت نے فیصلہ کرلیا
?️ 28 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر
اپریل