?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کرغزستان میں ہنگاموں کی صورتحال پر پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں حسن ضیغم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مقامی انتہاپسند عناصر نے بین الاقوامی طلبا کے ہاسٹلز اور ان کی نجی رہائش گاہوں پر حملہ کیا۔
پاکستانی سفیر کے مطابق کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں 14 غیر ملکی طلبا زخمی ہوئے ہیں۔ شاہ زیب نامی ایک پاکستانی طالب علم بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔
سفیرکا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسپتال میں خود جا کر شاہ زیب سے ملاقات کی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی شہریوں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کرغز حکومت نے بھی ہمیں یقین دلایا ہے کہ غیرملکی طلبا کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائےگا۔
پاکستانی سفیر کے مطابق کرغز حکام کا کہنا ہے کہ پولیس غیر ملکی شہریوں کی حفاظ کے لیے چوکس ہے، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے کچھ گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔
حسن ضیغم کا کہنا تھا کہ کرغز حکومت نے تمام غیر ملکی شہریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ ہاسٹلز میں رہیں اور سوشل میڈیا پر موجود غیر مصدقہ مواد کو شیئر نہ کریں۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمارا سفارتخانہ صورتحال کے حوالے سے مکمل فعال ہے، اب تک تقریباً500 سے زیادہ پاکستانیوں کو ایمرجنسی نمبرز پر جواب دے چکے ہیں۔
انہوں نے کرغزستان میں موجود پاکستانیوں کے والدین اور اہلخانہ سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں۔
اس سے قبل بشکیک میں پاکستانی سفیرحسن ضیغم نے کرغزستان کے نائب وزیرخارجہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستانی طلبا اور ان کےاہلخانہ کےخدشات سے آگاہ کیا۔
کرغز نائب وزیرخارجہ نےکہا کہ حکام نے صورتحال پر قابو پالیا ہے، کرغز پولیس تمام ہاسٹلز کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، صورتحال کی براہ راست نگرانی کرغز صدر کر رہےہیں، مجرموں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔
مشہور خبریں۔
شہید سلیمانی خطے میں صیہونی اور امریکی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ تھے:حماس
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:حماس کے کمانڈر اسماعیل رضوان نے کہا کہ شہید جنرل قاسم
جنوری
روس نے یوکرین کا ایک لڑاکا اور 10 ڈرون تباہ کئے
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے بحران اور ملک میں روس کے خصوصی فوجی
مئی
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا معاملہ سعودی حکام کے زیر غور
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو
مئی
امریکیوں کا سپریم کورٹ پر سے اعتماد کیوں کم ہوا؟
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق، جولائی 2022 میں اس عدالت
اگست
فی الحال جنگجوؤں کو یوکرین بھیجنا صحیح طریقہ نہیں ہے: انگلینڈ
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر دفاع بن والیس نے کہا کہ ملکی حکومت نے
فروری
بلاول اور مریم کو استعفی دے دینا چاہیے
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
جولائی
شام میں ہماری موجودگی کا مقصد دمشق تہران تعلقات کو خراب کرنا ہے؛شام کے امور میں سابق امریکی نمائندے کا اعتراف
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے امور میں سابق امریکی نمائندے جیمز جیفری نے اعتراف
جنوری
اب تک کتنے حاجی خانہ خدا کے مہمان بن چکے ہیں؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں پاسپورٹ کے اجراء کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے اعلان
جون