کراچی کے لیے بجلی سستی کر دی گئی

?️

کراچی (سچ خبریں) نیپرا  نے کراچی کے صارفین کے لیے جولائی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں بجلی فی یونٹ 4 روپے 12 پیسے سستی کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی اور یہ کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے صارفین کو ستمبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا تاہم کمی کااطلاق کے-الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس سے قبل نیپرا نے گزشتہ ماہ کراچی کے صارفین کے لیے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی۔

نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا تھا کہ کے-الیکٹرک کے صارفین سے اضافی وصولیاں اگست اور ستمبر میں بجلی کے بلوں میں کی جائیں گی۔

اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ اگست کے بلوں میں 3 روپے ایک پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے اور ستمبر میں 8 روپے 9 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے اس سے قبل کراچی کے صافرین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

بعد ازاں حکومت نے 200 سے 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارج میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

دو روز قبل وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے حکم پر بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم نہیں مؤخر کیے گئے ہیں تاہم ایک ماہ بعد بجلی کے نرخ اور مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ22 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی قسط حاصل کرنے کے لیے نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 91 پیسے کا اضافہ کرنے کی حکومتی درخواست منظور کی تھی۔

نیپرا نے 20 جولائی کو 3 مراحل میں ملک بھر میں اوسط بیس ٹیرف میں تقریباً 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس سے قبل 4 جولائی کو نیپرا نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے قاسم میزائل لانچ کر دیا

?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین تحریک کی عسکری ونگ سرایاالقدس کے ترجمان نے

صیہونی سیف القدس کے تجربے کو دہرانا نہیں چاہتے: حماس

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ صہیونیوں کے

ہمارے 9 تیل کے جہاز سعودی اتحاد کے قبضے میں ہیں: یمن

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:    یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے تیل کے وزیر

عالمی تیل منڈی پرسعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے اثرات

?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:بلومبرگ نیوز نے اطلاع دی ہے کہ یمنی فورسز کے سعودی

شمالی کوریا کا ایک بار پھر مزائل تجربہ

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے مزید دو میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے

صیہونیوں کے لیے برازیلی صدر کا بیان ناقابل برداشت

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: برازیل اور صیہونی حکومت کے درمیان سفارتی تنازع تیسرے روز

محرم میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

?️ 26 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے محرم کے دوران امن وامان

ٹرمپ کا اسرائیل کے مقدمے پر جنوبی افریقہ سے انتقام

?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا کی یہ رپورٹنگ سامنے آنے کے بعد کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے