کراچی میں وزیر اعظم ہاوس کے قریب اساتذہ کا احتجاج

کراچی

?️

کراچی(سچ خبریں)اساتذہ نے اپنی سروس کو مستقل کا مطالبہ کرنے کے لئے کراچی میں وزیر اعلی ہاوس کے قریب احتجاج کیا جس دوران پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو روکنے کی کوشش کی تاہم مظاہرین نے آگے بڑھنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کر لیا۔

عینی شاہدین اور پولیس نے بتایا کہ 29 اضلاع سے تعلق رکھنے والے تقریبا 957 ہیڈ اساتذہ نے گزشتہ 23 روز سے کراچی پریس کلب کے باہر اور بعد میں 7 روز سے سندھ اسمبلی کی عمارت کے باہر دھرنا دے رکھا تھا۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ وہ آئی بی اے سکھر کے زیر اہتمام مطلوبہ امتحان پاس کرچکے ہیں لیکن صوبائی حکومت ان کی ملازمتوں کو مستقل نہیں کررہی ہے۔

ان میں سے 100 کے قریب اساتذہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے چند گز دور واقع پی آئی ڈی سی ٹریفک سگنل پر پہنچے جہاں انہیں منتشر کرنے کی کوشش میں پولیس نے تشدد کیا۔مظاہرین نے دعوٰی کیا کہ پولیس نے 9 خواتین اساتذہ سمیت ان کے 20 ساتھیوں کو حراست میں لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ہمیشہ جمہوری حقوق کی بات کی تھی لیکن پولیس نے ان پر تشدد کیا۔مظاہرین نے اپنی خدمات کو مستقل کیے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

حراست میں لیے جانے والے اساتذہ میں سے ایک فائزہ فاطمہ نے بتایا کہ بعد ازاں پولیس نے حراست میں لی گئی 9 خواتین اساتذہ کو رہا کردیا۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھیوں پر لاٹھی چارج کیا اور مبینہ طور پر ان میں سے کچھ زخمی بھی ہوئے۔

فائزہ فاطمہ نے بتایا کہ آئی بی اے سکھر کی جانب سے ٹیسٹ کے ذریعے محکمہ تعلیم میں مجموعی 957 ہیڈ ماسٹروں کو بھرتی کیا گیا تھا تاہم حکومت سندھ ان کی خدمات کو مستقل نہیں کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کیلئے وفاقی حکومت کی ‘بے حسی’ پر سخت احتجاج کرتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ دیگر صوبائی محکموں میں ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کی طرز پر سندھ اسمبلی سے قانون سازی کے ذریعے ان کی خدمات کو بھی مستقل بنایا جائے۔

ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس صرف احتجاج کرنے والے اساتذہ کو ‘پیچھے دھکیل’ رہی ہے اور ان پر لاٹھی چارج نہیں ہوا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ پولیس نے تمام حراست میں رکھی گئی خواتین اساتذہ کو رہا کردیا ہے جبکہ تقریباً 11 اساتذہ اب بھی پولیس کی تحویل میں ہیں۔

ادھر ڈی آئی جی جنوبی جاوید اکبر ریاض نے ڈان کو بتایا کہ پولیس نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

مشہور خبریں۔

روس کا تیل مہنگا ہو گیا، پاکستان کا ایران سے سستی گیس اور پیٹرول کی پیشکش پر غور

?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی نے

امریکہ میں اسرائیل کے خلاف نفرت اور فلسطین کی حمایت میں ریکارڈ اضافہ

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں اسرائیل کی مقبولیت تاریخی طور پر کم ترین سطح

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

?️ 28 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج

چین ہماری سرحدوں کے قریب پہنچ رہا ہے: نیٹو

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس سٹولٹن برگ نے ایک بیان میں

جب تک عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے، وزیر خزانہ

?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

کیا رفح کے خلاف زمینی حملے سے حماس کا خاتمہ ہو جائے گا؟ برطانیہ کا اعتراف

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: برطانوی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے اس بات پر

2024 میں مجھے صدارتی انتخابات میں امیدوار بننا ہی پڑے گا: ٹرمپ

?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا

قدس میں صیہونی خطرناک منصوبہ E1 کی حقیقت

?️ 21 اگست 2025قدس میں صیہونی خطرناک منصوبہ E1 کی حقیقت صیہونی کابینہ نے مشرقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے