🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی میں سندھ حکومت ایک روپیہ خرچ نہیں کر رہی، وفاقی حکومت نے کراچی کے نالے صاف کئے، کے سی آر پر خرچ کر رہی ہے ، اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے مسئلے کیسےحل کر سکتے ہیں؟
اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے مستقبل پر ہونے والی قومی کانفرنس سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کی طرف سے لوکل گورنمنٹ کی مخالفت سامنے آ رہی ہے، اٹھارہویں ترمیم کے تحت لوگوں کو جو فائدہ ملنا چاہیئے تھا وہ نہیں مل سکا۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کے پاس سے تقریباً 60 فیصد ٹیکس صوبوں کے پاس واپس جاتا ہے، پاکستان کے سارے ٹیکس اکٹھے ہو کر وفاق کے پاس آتے ہیں۔فواد چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ 3 سال میں پنجاب کو 2300 سے 2400 ارب روپے منتقل ہوئے، سندھ کو 1700 ارب روپے، بلوچستان کو 700 ارب روپے، خیبر پختون خوا کو 900 سے 1000 ارب روپے منتقل ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کی سب سے بڑی مخالفت وزرائے اعلیٰ کی طرف سے آ رہی ہے، دوسرا مسئلہ یہ آتا ہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز راضی ہی نہیں کہ پولیس، ٹھیکیدار اور پٹواری سے اوپر سوچیں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی غلطی تھی کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے گئے، کراچی سے پی ٹی آئی جیتی ہے، کراچی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ان کا خیال رکھے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی دباؤ میں کراچی کو 11 سو ارب روپے دے رہی ہے، وفاقی حکومت نے کراچی کے نالے صاف کر دیئے، کے سی آر پر خرچ کر رہے ہیں۔فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پنجاب کے بجٹ کا بڑا حصہ لاہور پر خرچ کر دیا، پنجاب کے دوسرے شہروں کا پیسہ لاہور پر لگایا گیا، یہ تو کوئی طریقہ نہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکیوں کا سپریم کورٹ پر سے اعتماد کیوں کم ہوا؟
🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق، جولائی 2022 میں اس عدالت
اگست
عراق کا استحکام امریکہ کی ترجیح نہیں ہے: حلبوسی
🗓️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے جمعرات کی شام
ستمبر
پاکستان اور آئی ایم ایف قرض بحالی پیکج کے قریب
🗓️ 10 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)آئی ایم ایف اور پاکستان ہفتے کے روز قرض
جولائی
صیہونی فوج میں خودکشی کی بڑھتی شرح
🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا میں صیہونی فوج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا
جون
حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان
🗓️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولم
مئی
ٹک ٹاک میں پہلی بار بڑی تبدیلی
🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے 7 سال
جولائی
فلسطینی عوام کی غزہ سے مصر میں جبری منتقلی کے بارے میں مصر کا کیا کہنا ہے؟
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: مصری صدر نے غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری نقل
نومبر
سعودی عرب سے دوستی کا مقصد ایران کے ساتھ محاذ آرائی ہے:نیتن یاہو
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ تعلقات
فروری