کراچی(سچ خبریں)کراچی سے دبئی جانےوالی پرواز ایف زیڈ330 تکنیکی خرابی کی وجہ سے کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ طیارےکےانجن میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے اسے روانہ نہیں کیا گیا، مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے احتجاج بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سےدبئی جانےوالی پرواز ایف زیڈ330 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے،پرواز رات ایک بج کر5منٹ پر شیڈول تھی، مسافروں کوطیارےمیں2بار سوار کرنےکےبعداتار دیا گیا جس پر مسافروں نے احتجاج بھی کیا۔
حکام نے بتایا کہ طیارےکےانجن میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کی وجہ سے جہاز کو روانہ نہیں کیا جاسکا، طیارے کےانجن کو ٹھیک کرنےکےلیےپارٹس لیکر دوسری پرواز دبئی سےکراچی پہنچ گئی ہے، جلد تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد مسافروں کو روانہ کیا جائے گا۔
گذشتہ ماہ بھی لاہور سے کراچی جانے والی نجی پرواز پی اے 405 تکنیکی مسئلے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی، خرابی کے بعد فلائٹ کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس رن وے پر پہنچایا گیا۔اس پرواز میں اراکین سندھ اسمبلی سمیت دیگر مسافر سوار تھے، جنہیں انتظامیہ نے خرابی کے باوجود بھی لاؤنج میں منتقل نہیں کیا تھا۔