کراچی:تاجروں نے  سندھ  حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی:تاجروں نے  سندھ  حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

?️

کراچی (سچ خبریں) کاروباری اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے تاجروں نے سندھ حکومت سے ہفتہ میں دو کے بجائے ایک دن کاروبار بند کرنے کا مطالبہ کردیا ان کا کہنا تھا کہ  ایس او پیز کے تحت ہفتے میں 6 روز کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔شرکاء نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیرِ صدارت کراچی کے تاجروں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری صنعت و تجارت ریاض الدین، سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ، آل سٹی تاجر کے صدر محمد شرجیل گوپلانی ، آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر اور کراچی سندھ تاجر تحاد کے حبیب شیخ دیگر تاجر تنظیموں کے عہدیداران موجود تھے۔

اجلاس کے شرکاء نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت سندھ کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ، صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ایس او پیز پر عمل سب کے لئے ضروری ہے ، تاجر برادری حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کرے۔

جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ انسانی زندگیاں سب سے قیمتی ہیں، عوام حکومت سندھ اور تاجر برادری کے ساتھ تعاون کریں، احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم کورونا وائرس سے نمٹ سکتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے اور این سی او سی کی ہدایت ہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کو مکمل طور پر سیل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے متاثرہ تاجروں کو سندھ بینک کے ذریعے آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے، پیر کو کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں تاجروں کے مطالبات وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے رکھوں گا۔

شرجیل گوپلانی تاجر راہنما نے کہا تاجر برادری حکومت سندھ کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کرے گی، یکم مئی کوکراچی کی تمام مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلیں گی، جمعہ اوراتواردودن تعطیل کی وجہ سے یکم مئی یوم مزدوروالے دن بھی یومیہ اجرت والے مزدوروں کی روزگار کے لیئے مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تجارتی مراکز بند کرنے کے معاملے پر کراچی کے تاجروں کا ہفتہ میں دو کے بجائے ایک دن کاروبار بند کرنے اور کاروباری اوقات بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔تاجر وفد نے کہا تجارتی مراکز میں کاروبار کرنے کے اوقات صبح دس سے رات دس بجے تک کی جائے جبکہ کاروباری اوقات دوپہر 12 بجے سے رات 12 بجے تک کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔

مشہور خبریں۔

ماسکو نے ایران اور آئی اے ای اے تنازع کو ایک قرارداد کے ذریعے حل کرنے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کیا

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   میخائل الیانوف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایران کے خلاف

نیتن یاہو کے خلاف صہیونی اسیر کا تیز حملہ

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کل

کچھ لوگ یمنی جنگ میں شکست کا بدلہ لبنان سے لینا چاہتے ہیں: حزب اللہ

?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں سربراہ محمد رعد نے کہا کہ آج ہمیں

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں صارفین کے  متعدد نئےفیچرز متعارف

?️ 3 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا

مشرقی یورپ کے بچوں پر یوکرین جنگ کا اثر

?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریںاقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق ایجنسی یونیسف کا کہنا ہے

طالبان کی غزہ پر صیہونی وحشیانہ حملوں کی مذمت

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:طالبان نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے

امریکی بالادستی کیسے مٹی میں ملنے والی ہے؟

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیتے ہوئے

امریکہ میں کورونا ویکسین کے حصول میں بھی نسلی امتیاز

?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:امریکی متعدی امراض کے ماہر نے سرکاری طور پر کورونا ویکسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے