کالعدم تنظیم سے مذاکرات آئین پاکستان کے تحت ہورہے ہیں

فواد چودہری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کالعدم دہشتگرد تنظیم سے مذاکرات کا تذکرہ کیا تھا، مذاکرات آئین پاکستان کے تحت ہورہے ہیں،ریاست کی حاکمیت، عوامی حقوق اور معاشی استحکام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، مذاکرات میں پیشرفت کے مطابق فائربندی معاہدے میں توسیع ہوتی جائے گی۔

انہوں نے اہم نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کالعدم دہشتگرد تنظیم سے مذاکرات کا تذکرہ کیا تھا،کالعدم دہشتگرد تنظیم سے آئین پاکستان کے تحت مذاکرات ہورہے ہیں، کوئی بھی حکومت آئین و قانون کے خلاف چل کر مذاکرات کر ہی نہیں سکتی، ریاست کی حاکمیت اور ملکی سالمیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ریاست کی حاکمیت اور عوامی حقوق ، معاشرتی اور معاشی استحکام کو مذاکرات میں ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، مذاکرات میں علاقوں کے متاثر ہ افراد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، لہذا ان علاقوں کے متاثرہ افراد کو اعتماد میں لیا جارہا ہے، مذاکرات میں پیشرفت کے مطابق فائربندی معاہدے میں بھی توسیع ہوتی جائے گی، افغان عبوری حکومت نے مذاکرات میں کردار ادا کیا۔

یہ بات خوش آئندہ ہے پاکستان یہ علاقے ایک طویہ عرصے کے بعد مکمل امن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یاد رہے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت آج قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام نے ملک کی سیاسی اور پارلیمانی قیادت کو بریفنگ دی، قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم جماعت سے پابندی ہٹانے کے معاہدے اور کالعدم دہشتگرد تنظیم سے مذاکرات کا معاملہ بھی زیربحث آیا، اجلاس ساڑھے پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔
اعلامیہ اجلاس کے مطابق اجلاس میں خطے میں وقوع پذیر تبدیلیوں، مسئلہ کشمیر اور پاک افغان سرحد پر بارڈر کنٹرول نظام بارے بریفنگ دی گئی۔ سیاسی و پارلیمانی قیادت نے اعلیٰ عسکری بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان افغانستان کے معاملے پر عالمی برادری سے مسلسل رابطے میں ہے، پاکستان افغانستان میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان برادر افغان عوام کی حمایت اور تائید جاری رکھے گا، افغانستان میں پائیدار امن واستحکام خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔
امید ہے افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔ اجلاس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں زبردست ماحول تھا، ایسے اجلاس ہوتے رہنے چاہئیں، لمبے سوال جواب اور کھل کر ساری باتیں ہوئیں، اجلاس ان کیمرا تھا اور اچھے ماحول میں ہوا، زیادہ ترکالعدم دہشتگرد تنظیم اور افغان صورتحا ل پر بات ہوئی، اجلاس سے متعلق سوال کیا گیا کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم سے متعلق کوئی فیصلہ ہوا ؟ جس پر شیخ رشید نے جواب دیا اجلاس میں کالعدم دہشتگرد تنظیم سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم ان سے متعلق مذاکراتی معاہدہ پارلیمنٹ میں لانے کا کہا گیا، اجلاس میں فضل الرحمان کے بیٹے نے اچھی باتیں کیں شاہ محمود قریشی نے بھی بات کی۔
ٹی ایل پی پر پابندی کل ہی اٹھائی تھی۔

مشہور خبریں۔

مسجد الاقصی میں صہیونی اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ

?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں: صہیونی رہائشی قصبوں نے منگل کے روز حکومتی فوج کی

ای وی ایم کی طرح زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے کی مخالفت ہوئی تھی

?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ

پنجاب میں چینی کافی مقدار میں موجود ہے

?️ 9 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چینی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں

حیفا میں ایک فوجی فیکٹری کو حزب اللہ نے بمباری سے نشانہ بنایا

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے، جو آج بروز ہفتہ کی صبح سے

جانسن جھوٹا اور مکار ہے: انگریز سیاستداں

?️ 25 جون 2024سچ خبریں: ایک برطانوی سیاست داں  نے ملک کے سابق وزیر اعظم

2023 میں بھی عمران خان ہی وزیر اعظم بنائیں گے

?️ 11 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہےکہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب کو جاری انکوائریوں پر بریفنگ کیلئے طلب کر لیا

?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے اپنے آئندہ

6 ماہ میں پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 1.2 ارب ڈالر کا اضافہ

?️ 7 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے غیر ملکی قرضے 6 ماہ ایک ارب 20

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے