کابینہ کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے والی حکومت کی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے سے معذرت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے والی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے سے معذرت کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ زیادہ ہونے کو تسلیم کیا، تاہم اس کے ساتھ ہی تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف سے بھی معذرت کرلی۔

بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت ہوا، جس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بہت زیادہ دباؤ کیخلاف توجہ دلاونوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا کافی بوجھ ہے مگر ملکی معیشت کے حالات ایسے ہیں کہ فوری طور پر ملازمین کو ریلیف دیا جانا ممکن نہیں، معیشت کی بحالی میں ایک سال لگے گا۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف ہی کی کابینہ کے اراکین نے اپنی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ کرلیا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی، وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری کے بعد اب وفاقی کابینہ میں شامل اراکین کو لاکھوں روپے اضافی تنخواہ ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کے الاؤنس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975 میں ترمیم کی گئی، نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار ہوگی، اس سے پہلے وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی 1 لاکھ 80 ہزار تھی، وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد اضافہ منظور کیا گیا جبکہ وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی ایک 188 فیصد تک اضافہ منظور کیا گیا ہے، کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے ترمیم 1975ء کے ایکٹ کی مختلف شقوں میں کی گئی، وزرا کے الاؤنس، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہے، ترمیم کے بعد وزراء کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔

مشہور خبریں۔

کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ، بچہ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

?️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)نیا سال شروع ہوتے ہی جہاں لوگوں کے درمیان خوشی

چین کی روس-یوکرین براہ راست مذاکرات کی حمایت

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:چین نے روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات

انسان دشمن کون ہے امریکہ یا حماس؟ حماس نے ثابت کر دیا

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان نے جمعہ کی شام اعلان کیا

چیان‌وِن، امریکہ کے چیٹ جی پی ٹی کا نیا چینی حریف

?️ 17 نومبر 2025 چیان‌وِن، امریکہ کے چیٹ جی پی ٹی کا نیا چینی حریف

چین نے بھی دھتکارا اسرائیل کو

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے دورہ بیجنگ کے اعلان کے ساتھ ہی، مشرق

نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے ٹرمپ کے خلاف احتجاج

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے نیویارک میں ان

 حماس کی اسرائیل کے خلاف طاقتور حکمت عملی؛ سی این این کی زبانی

?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:حماس نے حالیہ لڑائیوں میں اسرائیل کے کمزوریوں فائدہ اٹھایا

رام اللہ میں فلسطینی نوجوان کی شہادت طلبانہ کارروائی؛ دو صہیونی فوجی زخمی

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:نابلس کے جنوب میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت طلبانہ کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے