?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے پائلٹس کے بارے میں سابق وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے پس پردہ مقاصد کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا، ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سابق وزیر کی جانب سے غیرذمہ دارانہ بیان کے نتیجے میں قومی ایئرلائن اور خزانے کو ہونے والے نقصانات کا تعین بھی کرے گی۔
مزید رپورٹ کیا کہ کابینہ نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے صوبائی کوٹے میں 25 فیصد تک کمی کی منظوری دی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سفارش پر مڈل ایسٹ گرین انیشیئیٹو کے چارٹر کی توثیق کی-
اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان مذکورہ چارٹر کے بانی اراکین میں سے ہے، اس اقدام کے تحت 20 کروڑ ہیکٹرز زمینی رقبے کی بحالی کی جائے گی اور 50 ارب درخت اگائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 30 نومبر 2024 میں یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کے یورپ میں فلائٹ آپریشن سے پابندی اٹھالی تھی۔
10 جنوری 2025 کو قومی ایئرلائن کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوگیا تھا، اسلام آباد سے پرواز نمبر پی کے 749 میں سوار 323 مسافر پیرس پہنچ گئے تھے۔
جون 2020 میں اُس وقت کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا تھا کہ کمرشل پائلٹس کی ایک بڑی تعداد نے ’مشکوک لائسنس‘ حاصل کر رکھے ہیں۔
جس کے بعد یکم جولائی 2020 کو یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کردیا تھا، بعد ازاں 8 اپریل 2021 کو یورپین یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر سفری پابندیوں میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی تھی۔
15 ستمبر 2024 کو کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اے پروازوں کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی کے حوالے سے معاملے پر اہم پیش رفت سے آگاہ کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کے گھر سے 5 نئی دستاویز اور برآمد ہوئی
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:ولمنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر سے یوکرین اور
جنوری
شاہ محمودقریشی کی یوسف رضا گیلانی پر کڑی تنقید
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوسف رضا گیلانی
فروری
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود کےخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند، سماعت کل تک ملتوی
?️ 22 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے
جنوری
کیا امریکہ کو یمن پر حملے کا علم تھا ؟
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ
دسمبر
آنے والے لبنانی انتخابات 33 روزہ جنگ کا سیاسی ورژن
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: حزب اللہ کے چیئرمین سید ابراہیم امین السید نے کہا
فروری
برطانوی وزیر خارجہ کے روس کے دورہ پر ماسکو کا ردعمل
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے آج کہا
فروری
وزیراعظم نے بلوچستان میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی
?️ 7 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) بلوچستان میں نارش اور برفباری سے کئی اضلاع
جنوری
نیٹو میں شمولیت کے لئے ترکی کے ساتھ سویڈن اور فن لینڈ کے تنازعات کا تجزیہ
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے ساتھ ہی
جنوری