?️
کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کا بے دردی سے قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ڈیگاری میں قبائلی عوام نے ہجوم میں لڑکی اور لڑکے پر گولیاں برسا دیں، میاں بیوی کو دھوکا دہی سے واپس بلا کر قتل کیا گیا، دونوں نے پسند کی شادی کی تھی۔
ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ واقعہ چند ماہ قبل پیش آیا، قبائلی جرگے نے لڑکے کو 60 لاکھ روپے دیت کا بھی حکم دیا تھا، واقعہ کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، واقعہ میں ملوث 11 افراد کو گرفتار کرلیا، واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
وزیراعلی نے مزید کہا کہ حکومت کا کہنا تھا کہ تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے وحشیانہ کے جرائم کی بین الاقوامی رپورٹ
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے
اکتوبر
آئی فون کے ٹکر کے شیاؤمی کے دو فونز متعارف
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے آئی فون
ستمبر
کراچی میں تاریخ کے سب سے بڑے ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جاے گا
?️ 24 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے
ستمبر
پاک-بھارت کشیدگی کے بعد پہلی بار سامنے آنے پر فواد خان کو تنقید کا سامنا
?️ 19 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار فواد خان کو حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر
مئی
مصر کے نئے ہتھیار؛ صیہونی لرزہ براندام
?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی فوجی جریدے نے مصر کی مسلح افواج کی بے
اپریل
بھارت اور اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہوچکی ہیں۔ خواجہ آصف
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے
جولائی
پانچ سالہ امریکی سیاہ فام بچہ نسل پرستی کاشکار
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی ریاست میری لینڈ کی پولیس نے 5 سالہ سیاہ فام
مارچ
بھارت جموں وکشمیرپراپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے
?️ 26 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی