?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے اپنے خلاف ڈگری کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا
جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 9 دسمبر کے 2 رکنی بینچ کے خلاف آئینی عدالت میں اپیل دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست قابل سماعت نہیں۔
جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میرے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی رٹ کو خارج کیا جائے۔
دوسری جانب جسٹس طارق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی کو چیلنج کرنے کے لیے 3 سینئر وکلا پر مشتمل قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
بیرسٹر صلاح الدین اور اکرم شیخ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کیس کی پیروی کریں گے جبکہ عزیر بھنڈاری وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس جہانگیری کی طرف کیس کی پیروی کریں گے۔
جسٹس طارق نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو بینچ سے الگ کرنے کی استدعا کی ہے اور ڈگری کیس کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے فل کورٹ میں چیف جسٹس سمیت دیگر ٹرانسفر ججز کو نا شامل کیا جائے۔
اس کے علاوہ جسٹس طارق جہانگیری نے اپنی درخواست میں جواب جمع کرانے کے لیے وقت دینے کی استدعا بھی کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں کیس کے فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈگری تنازع کیس میں جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے بینچ پر اٹھائے گئے دونوں اعتراضات مسترد کر دیے گئے تھے اور رجسٹرار کراچی یونیورسٹی کو ایل ایل بی ڈگری کا اوریجنل ریکارڈ لے کر 18 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جسٹس جہانگیری کے چیف جسٹس پر تعصب کے اعتراض کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔
تحریری حکم نامے کے مطابق ہائی کورٹ کے ایک جج کی ڈگری سے متعلق سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، معاملے کی حساسیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے انتظامی اختیار کے تحت 2 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا، بینچز کی تشکیل ویسے بھی چیف جسٹس ہائی کورٹ کا صوابدیدی اختیار ہے، ایسے حساس معاملے پر سماعت کے لیے ڈویژن بینچ کی تشکیل کوئی پہلی مثال نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ فلسطین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے:چین اور ملائیشیا
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:چین اور ملائیشیا نے ایک مشترکہ میں زور دیا ہے
اپریل
رواں سال پاکستان کی معیشت کو عالمی چیلنجز کا سامنا رہے گا، رپورٹ
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی عالمی اقتصادی صورتحال کی حالیہ رپورٹ
جنوری
افغانستان کی دہشت گردی کے حوالے سے دوغلی پالیسی بے نقاب
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) افغان حکومت نے ایک طرف امریکا سے دوحہ
ستمبر
پاکستان نے 335 ہندوستانی شہریوں کو نکال باہر کیا
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ہندوستانی وزارت خارجہ کے مطابق، پاکستان نے 335 ہندوستانی شہریوں
اپریل
یورپی یونین کو اسرائیل کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسپین کی سماجی حقوق کی وزیر نے ایک ویڈیو پیغام
اکتوبر
امریکی لیبر مارکیٹ میں سیاہ فام خواتین ساختی نسل پرستی کا شکار
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کو امریکی لیبر مارکیٹ
فروری
خیبرپختونخوا: مختلف اضلاع میں بارش کے باعث حادثات، 7 افراد جاں بحق
?️ 30 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں کے سبب مختلف اضلاع میں
مارچ
امریکہ فوجیوں کے لئے ایک اور درد سر
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس حکام نے چینی مالویئر کی نشاندہی کی ہے
جولائی