?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف منظم انداز میں ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈا پھیلایا گیا۔
عطا تارڑ نے بدھ کو اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، حالانکہ حکومت پاکستان نے ابتدا ہی سے اس افسوسناک واقعے کی واضح طور پر مذمت کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھای سڈنی فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے کیونکہ پاکستان خود طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور اس کے عوام اور سیکیورٹی اداروں نے اس جنگ میں بھاری قربانیاں دی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو وہ ویڈیوز بھی دکھائیں جن میں پاکستان کے خلاف چلائی گئی منفی مہم کو واضح کیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ سڈنی واقعے سے پہلے ملزمان نے فلپائن کا بھی سفر کیا تھا، لیکن اس حقیقت کو نظرانداز کرتے ہوئے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فوری طور پر پاکستان پر الزامات عائد کر دیے گئے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک جھوٹا بیانیہ گھڑا گیا، جسے بعض بین الاقوامی اور معروف میڈیا اداروں نے بھی بغیر تصدیق کے آگے بڑھایا، اب شواہد سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کا تعلق بھارت سے تھا، اس کے باوجود پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور شواہد موجود ہیں کہ وہ پاکستان میں دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی اور فنڈنگ میں ملوث رہا ہے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کی سرگرمیاں اور افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونا اس کی مثالیں ہیں۔
وزیر اطلاعات نے عالمی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ ایسے حساس معاملات میں ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا جائے اور کسی بھی ملک کو بغیر ثبوت کے مورد الزام نہ ٹھہرایا جائے۔ وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ ہی عالمی امن اور باہمی اعتماد کو فروغ دے سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب پر حملے جاری رہیں گے:انصاراللہ
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج
فروری
90% سیاحوں نے مقبوضہ فلسطین کا سفر کرنا چھوڑ دیا
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:Ma’ari عبرانی سائٹ نے اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ
اپریل
اپیل یا آئینی درخواست زیر التوا ہونے سے ازخود چیلنج شدہ فیصلے پر عملدرآمد نہیں رکتا، سپریم کورٹ
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قرار
جولائی
وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلیفون
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو
نومبر
نااہل اور کٹھ پتلی حکومت وفاق اورپنجاب میں مسلط کی گئی ہے:بلاول بھٹو
?️ 7 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم
مارچ
غزہ میں لوگوں کے رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں، انہیں منتقل ہونا چاہیے: ٹرمپ
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات سے قبل اپنے ریمارکس میں
فروری
قوم شہدا کے وقار کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی، آرمی چیف
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل
مئی
عدالتی اصلاحات نہ کی گئی تو ملک اقتصادی بحران کا شکار رہے گا
?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں
جون