?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ وہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے پر امید ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے تو اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔
چیئرمین سینیٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 29 اپریل کو ہوگا جس میں پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ فنڈنگ گزشتہ موسم گرما میں آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے معاہدے کا دوسرا اور آخری حصہ ہے۔ پاکستان نے یہ معاہدہ مالیاتی بحران کو روکنے کے لیے حاصل کیا تھا جو اس ماہ ختم ہو جائے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حال ہی میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے نیا قرضہ حاصل کرنے میں مثبت پیش رفت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف ایک بڑے اور طویل مدتی پروگرام پر بات چیت کے لیے راضی ہے، جو کہ ایک مثبت خبر ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ بلوم نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی، انہوں نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بڑھانے اور مشترکہ مفادات پر مل کر کام کرنے پر ایک مثبت بات چیت کی۔
امریکی سفیر نے پاکستان کی نئی اقتصادی ٹیم کو سراہتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ مذاکرات کے بارے میں امید ظاہر کی، انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون کے امکانات پر زور دیا۔
ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں (جیسے مہنگائی میں کمی اور ڈالر کے بلند ذخائر) کو تسلیم کیا اور کہا کہ اگر آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے تو اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممالک کے درمیان اہم اقتصادی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط اور تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں ’گیمنگ انڈسٹری کے بڑھتے ہوئے رجحان‘ پر بھی زور دیا اور ڈیجیٹل سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
اسی دوران امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا اعتراف کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
چیئرمین سینیٹ نے فلسطین میں قیام امن کے لیے کوششیں تیز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا اور خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیا جس پر ڈنلڈ بلوم نے بھی اتفاق کیا۔
مشہور خبریں۔
11 ستمبر کے واقعے میں سی آئی اے کا کردار ؛امریکی پروفیسر کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی پروفیسر کے مطابق واشنگٹن نے خود 11 ستمبر
ستمبر
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری گورنر سندھ مقرر
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ قومی موومنٹ
اکتوبر
بائیڈن نے جنوری میں 42 ملین ڈالر کے عطیات جمع کئے
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن کی مہم اور ڈیموکریٹک پارٹی نے نومبر میں ممکنہ
فروری
رمضان المبارک میں مسجد الاقصی کے خلاف ناپاک صیہونی عزائم
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: جیسے جیسے رمضان کا مقدس مہینہ قریب آرہا ہے، صیہونی
فروری
غزہ جنگ کون جیت رہا ہے؟ صہیونی میڈیا کی زبانی
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے طویل وحشیانہ حملے
اپریل
کیا صیہونیوں کو نیتن یاہو کے جھوٹے دعوؤں پر یقین ہے؟
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: زیادہ تر صہیونی نیتن یاہو کے اس دعوے کو نہیں
اپریل
نیتن یاہو کو ایک اور شکست
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مقبوضہ شام کے گولان میں مظاہروں کی شدت نے تل ابیب
جون
ایران اور چین کے درمیان اہم معاہدہ
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے امور خارجہ اور قومی کونسل
مارچ